لداخ//
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۳ء۴ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی۱۰۵کلو میٹر تھی۔
سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں منگل کی صبح۱۰بجکر۴۷منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۳ء۴ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی۱۰۵کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیراور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔