ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سسرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے اورخود کو وزیر اعظم دفتر دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور ظاہر کرنے والے کرن بھائی پٹیل کیس کی تحقیقات کرنے کیلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی تحویل سے۱۰جعلی وزینٹنگ کارڈ اور دو موبائل فون ضبط کئے گئے اور اس کیس کے سلسلے میں کئی متعلقہ افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔
ایک پولیس ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموںکشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے۲مارچ۲۰۲۳کو ایک بہروپیا کے کشمیر وارد ہونے کے متعلق اطلاع دی۔
ترجمان نے کہا’’ایس ایس پی سرینگر نے فوری طور ایس پی (مشرق) کی قیادت میں ایک ٹیم للت ہوٹل بھیج دی اس شخص کی تفصیلات کرن بھائی پٹیل ولد جدش بھائی پٹیل ساکن احمد آباد گجرات کے طور پر پائی گئی جوخود کو ایڈیشنل ڈائریکٹر (حکمت عملی و مہمات) وزیر اعظم دفتر دلی کے بطور ظاہر کرتا تھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’جیسا کہ اس کے بیانات مشکوک پائے گئے جس کے بعد اس کو پولیس اسٹیشن نشاط پہنچایا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا‘‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کی تحویل سے ۱۰جعلی وزینٹنگ کارڈ اور دو موبائل فون ضبط کئے گئے ۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نشاط میں۲مارچ۲۰۲۳کو ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس کیس کے تحقیقات کی قیادت ایس پی (مشرق)، ایس ڈی پی او نہرو پارک اور ایس ایچ او نشاط کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو۳مارچ ۲۰۲۳کو گرفتار کیا گیا اور وہ ۱۷ مارچ یعنی جمعہ تک پولیس ریمانڈ میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے سلسلے میں کئی متعلقہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ دھوکے بازکیخلاف گجرات کے مختلف پولیس تھانوں میں تین کیس درج ہیں۔
دریں اثنا گرفتار شدہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا’’جہاں تک ملزم اور اس کے اہل خانہ کا تعلق ہے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ملزم کرن بھائی پٹیل کا تعلق گجرات سے ہے پولیس کا الزام ہے کہ وہ اپنے آپ کو حکومت کا ایک اعلیٰ عہدیدار ظاہر کرتا تھا‘‘۔وکیل نے کہا کہ میری ملزم اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ بات ہوئی۔انہوں نے کہا’’بات چیت کے دوران انہوں نے مجھے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں‘‘۔
وکیل کا کہنا تھا’’اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ یہ گجرات میں ایک سیاسی رسہ کشی کے اثرات ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ پٹیل نے ٹویٹر پر اپنے ’سرکاری دورہ کشمیر ‘کے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں۔
یہاں تک کہ بتایا جاتا ہے کہ موصوف نے اس سے قبل سرینگر کے دو دوروں کے دوران یہاں عہدیداروں کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں بھی کیں اور اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:کشمیر پولیس کی ایک ٹیم گجرات روانہ

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

بارہمولہ میں منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.