منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جو خودکو بتاتے تھے ‘کٹرایماندار’ ، وہ نکلے ‘جھوٹوں کے سردار’ : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج عام آدمی پارٹی کے سربراہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ایکسائز گھوٹالہ کے ماسٹر مائنڈ کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ جو لوگ خود کو "کٹرسخت ایماندار” کہتے نہیں تھکتے تھے وہ آج ‘جھوٹوں کے سردار’ نکلے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں بدعنوانی میں ڈوبی پارٹیوں کی چیخ وپکار سنی ہے ، لیکن ان میں سے کوئی بھی پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ 2014 سے پہلے ان کے خلاف بدعنوانی کے کوئی الزامات نہیں تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘نئی بننے والی پارٹی سے لے کر پرانی پارٹی تک… یہ سب موسیرے بھائی آپس میں مل کر اپنے اپنے خاندانوں کو بچانے اور کرپشن کوچھپانے کے لیے عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے کبھی اس مدے کا سہارا لے کر تو کبھی اس ایشو کا سہارا لے کر وہ ایسا شورشرابہ بنانا چاہتے ہیں جس میں سچ کو یا تو دبایا جاسکے یا جھٹلایا جاسکے ۔ اس ہنگامے میں دہلی کو شراب میں غرق کرنے والے لوگ فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ پچھلے ایک دو دنوں میں ایکسائز گھپلے کی جانچ اورپوچھ گچھ کے عمل سے کو جو معلومات نکل کرسامنے آئی ہیں اس میں دہلی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے ہول سیل کرنے کاحق صرف حکومت کو دیا تھا۔ خوردہ فروش کا انتخاب لاٹری کی بنیاد پر کرنے اور تھوک فروخت کا کمیشن دو فیصد سے پانچ فیصد کرنے کا فیصلہ کیاتھا، لیکن یہ فیصلہ بغیر کوئی قانونی طریقہ کار اختیار کئے ، یہ تینوں فیصلے مسٹر اروند کیجریوال کی جگہ پر بدل دئے گئے اور اس دوران مسٹر ستیندر جین بھی موجود تھے ۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ان حقائق کے ساتھ ان الزامات کی تصدیق ہوئی ہے کہ مسٹر کیجریوال ہی اصل ماسٹر مائنڈ ہیں۔ یہ گھپلہ نہ صرف ان کے ادراک میں ہوا بلکہ ان کی جگہ پر ہی ہوا۔ اب ان کے لیے بچاؤ کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔ جن دو سو سے زائد شراب کے ٹھیکوں کوغیر قانونی ہونے کی وجہ سے منسوخ کیاجانا تھا، انہیں بھی قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے سپریم لیڈر کے حکم پر الاٹ کیاگیا۔
مسٹر ترویدی نے کہا، ”جسے وہ کٹرتا کہہ رہے تھے ، اس کی حقیقت اب ان کے دانت کھٹے کر رہی ہے ۔ جوخودکوکٹر ایماندار کہتے نہیں تھکتے تھے ، اب وہ جھوٹوں کے سردار نکلے ہیں۔ جس تیزی سے حقیقت سامنے آرہی ہے ، پارٹی کا اصل چہرہ نظر آنے لگا ہے اور نقاب اترنے لگا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال کے قلیل عرصے میں پورے ہندوستان کی سیاست میں کسی بھی سیاسی جماعت کے طرز عمل، کردار، سوچ اور چہرے میں اتنی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہو گی، جتنی نئی سیاست کے خودساختہ اعلان کنندہ بن کر آئی پارٹی نے اپنے اقدار میں تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تاہم وہ دہلی کے لوگوں کی توجہ بدعنوانی کے ان مدوں سے بٹانے کے لئے مختلف طرح کی بحث چھیڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایکسائز کیس میں مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ اگر الزامات کی تصدیق ہوتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ باقی وہی جانیں جن کو حقیقت کا علم ہے کہ کون کتنا بے داغ ہوکرنکلتا ہے یا کو کتنا داغدار ہو کر پھنستا ہے ۔
ایک اور سوال پر مسٹر ترویدی نے کہا کہ ایک وقت عام آدمی پارٹی نے ہی کہا تھا کہ جس شخص کے خلاف الزامات لگیں، اسے الزامات لگتے ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہئے اور تحقیقات بعد میں ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سسودیا کی ای ڈی کی حراست میں 22 مارچ تک توسیع

Next Post

ایران جلد ہی متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایران جلد ہی متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.