ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سسودیا کی ای ڈی کی حراست میں 22 مارچ تک توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے الزام میں جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا جن کی حراست میں 22 مارچ تک مزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی۔
راؤز ایونیو میں ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی تحویل میں توسیع کا حکم دیا۔ عدالت نے 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 22 مارچ کو دوپہر 2 بجے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
مسٹر سسودیا کو ای ڈی نے 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور 10 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تب سے وہ سات دن تک ای ڈی کی حراست میں تھے جو آج ختم ہو رہا ہے ۔ ایجنسی نے پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل میں توسیع کے ساتھ آج انہیں عدالت میں پیش کیا۔
ای ڈی نے مسٹر سسودیا کی حراست میں مزید سات دنوں کے لیے توسیع کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے پانچ دن کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ جب مسٹر سیسودیا کو ای ڈی نے پکڑا تھا، تب انہیں سی بی آئی کے ذریعہ درج ایک کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا۔ سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں بند مسٹر سسودیا کو ای ڈی نے جیل میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 09 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
خصوصی عدالت سی بی آئی کی طرف سے گرفتاری کے معاملے میں مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر 21 مارچ کو سماعت کرے گی۔ وقت کی کمی کے باعث عدالت نے 10 مارچ کو درخواست ضمانت پر سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی تھی۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو گرفتار کیے گئے مسٹر سسودیا کو 06 مارچ کو سی بی آئی کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
سی بی آئی کی درخواست پر عدالت نے مسٹر سسودیا کو 04 مارچ تک مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں بھیجا تھا جس کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس نے مزید دو دن کی تحویل کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 28 فروری کو مسٹر سسودیا کی رٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔
مسٹر سسودیا نے راحت کی امید میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، جس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی آئی کی جانچ پر سوال اٹھائے تھے ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے پر مسٹر سسودیا نے بعد میں اسی دن نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے قبول کر لیا گیا۔
دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اتوار 26 فروری کو آٹھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے دیر شام مسٹر سسودیا کو گرفتار کر لیا (اس پالیسی کو دہلی حکومت نے تنازعہ کے بعد ختم کر دیا تھا)۔
سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر سسودیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے ، اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
17 اکتوبر 2022 کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر مسٹر سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔
سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو مسٹر سسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لو جہاد قانون پر فوری اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار،جلد سماعت کئے جانے کی یقین دہانی

Next Post

جو خودکو بتاتے تھے ‘کٹرایماندار’ ، وہ نکلے ‘جھوٹوں کے سردار’ : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post

جو خودکو بتاتے تھے 'کٹرایماندار' ، وہ نکلے 'جھوٹوں کے سردار' : بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.