ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سمیع-سراج کے بعد راہل-رویندر چلے ، ہندستان نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in کھیل
A A
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

ممبئی//گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کے بعد کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 75) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 45) نے یادگار سنچری پارٹنرشپ کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے جیت درج کی۔
12 سال بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین سال قبل اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تمام دس وکٹوں کے نقصان پر 188 رن بنائے اور ہندوستان کو جیتنے کے لئے 189 رن کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف 83 رن پر اپنے پانچ اہم وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں نظر آئی۔لیکن کریز پر آئے آل راؤنڈر جڈیجہ نے ایک سرے پر مضبوطی سے کھڑے رہ کر ایل راہل کا بخوبی ساتھ دیتے ہوئے ہندستان کو فتح کے دروازے تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیائی باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا اور 61 گیندیں باقی رہتے میچ اپنے نام کر لیا۔
راہل کی فارم میں واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے وانکھیڑے میں کھیلی گئی اننگز کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے کریز پر 176 منٹ گزارے اور 91 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا، جب کہ دوسرے سرے پر جڈیجہ نے ٹیم میں اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے نہ صرف دو آسٹریلیائی وکٹیں حاصل کیں بلکہ مشکل میں پھنسی ٹیم کو بلے سے مالا مال کرتے ہوئے مسکرانے کا موقع دیا۔
ایشان کشن (3)، وراٹ کوہلی (4) اور دھماکہ خیز سوریا کمار یادیو (0) کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی حالت پتلی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں شبھمن گل (20) اور ہاردک پانڈیا (25) کے پویلین لوٹنے کے بعد آسٹریلیائی کیمپ میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی تاہم ٹیم کی بیٹنگ کی گہرائی پھر سے نظر آئی اور مہمانوں کو مایوسی ملی۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت کو صحیح ثابت کیا محمد سراج (29رن پر 3وکٹیں) اور محمد سمیع (17رن پر 3وکٹیں) لیں، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کی اننگز صرف 35.4 اووروں میں 188 رن بنا کر سمٹ گئی۔
آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز کو تماشائیوں سے بھرے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شدید گرمی کے درمیان سمیع اور سراج کی جوڑی کے سامنے پانی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔ تجربہ کار سمیع اور نوجوان سراج کی تیز گیندوں کے سامنے مہمان بلے باز شروع سے لے کر آخر تک بے چین نظر آئے۔
اوپنر مچل مارش (81) کے علاوہ کوئی اور بلے باز کریز پر زیادہ وقت نہیں گزار سکا۔ دوسری جانب کلدیپ یادو (48 رن پر ایک وکٹ)، رویندر جڈیجہ (46 رن پر دو وکٹ)، ہاردک پانڈیا (29 رن پر ایک وکٹ) نے کنگاروں کو جمنے کا موقع نہیں دیا، جس کے نتیجے میں پوری ٹیم 188 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ہندوستانی حملے کی دھار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے پانچ بلے باز اپنے ذاتی اسکور کو دوہرے ہندسے تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ ایک طرف وکٹوں کے گرنے کے درمیان، مارش نے اپنی 65 گیندوں کی اننگز میں پانچ لمبے چھکے اور دس چوکے مارتے ہوئے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ان کے علاوہ کپتان اسٹیون اسمتھ (22) اور جوس انگلس (26) نے ٹیم کے اسکور بورڈ کو تیز کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ایک وقت میں آسٹریلیا 20ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رن کے بڑے اسکور کی جانب بڑھ رہا تھا لیکن مارش کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹ گرنا شروع ہوگئی جو سلسلہ پوری ٹیم کے پویلین پہنچنے تک جاری رہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائیں گے

Next Post

خوف کے مارے بی جے پی نے اپوزیشن لیڈروں کے گھر ای ڈی، سی بی آئی بھیجی: اکھلیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

2026-06-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

2026-06-06
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

خوف کے مارے بی جے پی نے اپوزیشن لیڈروں کے گھر ای ڈی، سی بی آئی بھیجی: اکھلیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.