منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جاہل کو آئینہ دکھانے کی حماقت

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

یہ زلمے خلیل زاد بھی احمق ہی نکلے … اور ہاں بے وقوف بھی ۔ چلے تھے اُس قوم‘ اُس ملک کو مشورہ دینے ‘ جس قوم اور ملک نے خود کو تباہ و برباد کرنے کی قسم کھائی ہے… خود سے عہد کر لیا ہے ۔زلمے خلیل زاد‘ افغانستان پر امریکہ کے مذاکراتکار رہے ہیں… اور اس ناطے انہیں پاکستان کے بارے میں بھی جانکاری ہے… اس ملک کا اندرون و بیرون یہ اچھی طرح جانتے ہیں… اسی لئے انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حالات سدھارنے پر توجہ دے… کہ… کہ ان کے مطابق اس ملک کو سیاسی ‘ اقتصادی اور سکیورٹی … یعنی ایک ساتھ تین تین بحرانوں کا سامنا ہے… لیکن… لیکن جب آپ کسی جاہل کو آئینہ دکھائیں گے یا دکھانے کی کوشش کریں گے تو… تو وہ جاہل بپھر جاتا ہے … سو پاکستان بھی بپھر گیا… ان کے مشورے کو بن مانگا قرار دیا اور… اور اس لئے قرار دیا کیونکہ خلیل زاد نے اس ملک کو آئینہ دکھانے کی احمقانہ کوشش کی تھی… احمقانہ اس لئے کہ… کہ یہ ملک خود اپنا دشمن بن بیٹھا ہے… اس کا کوئی اور دشمن نہیں ہے… یاآپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس ملک میں عدلیہ کا احترام نہیں کیا جارہا ہے… یقینا بہت سارے ممالک میں بھی عدلیہ کے احکامات کا احترام نہیں کیا جاتا ہے… لیکن جب کسی ملک کا سابق وزیر اعظم عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرے… جیسا کہ خان صاحب… عمراب خان صاحب کررہے ہیں تو… تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے ۔نہیں صاحب !بات صرف عمران خان کی نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… اس ملک کے سبھی سیاستدان ایک جیسے ہیں‘ جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کیلئے ملک کے ادارو ں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا ‘ انہیں آپس میں لڑوا دیا… ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور… اور ہاں یہ ادارے خود بھی دودھ کے دھلے ہو ئے نہیںہیں… اور بالکل بھی نہیں ہیں…کرسی پر بیٹھ کر ان کے سربراہان نے آئینی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا … بالکل بھی نہیں کیا… بلکہ ایسے احکامات اور فیصلے کئے جس سے اس ملک کا بیڑا غرق ہو گیا ہے… پھر چاہے وہ ایوان صدر ہو‘اس ملک کی عدلیہ یا پھر فوج ۔سبھی نے مل کر ملک کو سیاسی ‘ معاشی ‘ سماجی اور سکیورٹی بحران میں دھکیل دیا اور… اور جب اسی بات کی نشاندہی زلمے خلیل زاد نے کی تو… تو اسے خاموش رہنے کا مشورہ دیا گیااور… اور اس لئے دیاگیا کیونکہ اس نے جاہل کو آئینہ دکھانے کی حماقت کی تھی اور… اور سو فیصد کی تھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این سی ‘پی ڈی پی اور کانگریس کی انتخابی کمیشن سے ملاقات میں انتخابات کا مطالبہ

Next Post

ورلڈکپ 2023؛ نجم سیٹھی پاکستان کا مقدمہ لڑنے کل دبئی روانہ ہوں گے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

ورلڈکپ 2023؛ نجم سیٹھی پاکستان کا مقدمہ لڑنے کل دبئی روانہ ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.