دوحا: قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چوتھے میچ میں انڈیا مہاراجہ ایشیا لائنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض مصباح الحق نے سرانجام دیئے جبکہ شاہد آفریدی کو آرام کروایا گیا، پہلے کھیلتے ہوئے مصباح الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
ایشیا لائنز کی جانب سے اوپل تھرنگا 69 رنز بناکر نمایاں رہے، انکی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دلشان 32، اصغر افغان 15 جبکہ میچ کے اختتامی لمحات نے میں عبدالزاق نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔