جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این آئی اے کا سرینگر میںآئی ایس آئی ایس کیس کے سلسلے میں چھاپہ /’ڈیجیٹل مواد ضبط ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in اہم ترین
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر///
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کا کہنا ہے کہ اس نے ایک’آئی ایس آئی ایس‘ماڈیول کیس کے سلسلے میں پیر کے روز سری نگر میں مشتبہ شخص کے مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے ڈیجٹل مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے محمد امین عرف ابو یحییٰ ساکن کڈنامانا ضلع ملاپورم کیرلہ کے بارے میں تحقیقات شروع کی تھی جو ٹیلی گرام، ہوپ اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے آئی ایس آئی ایس پروپگنڈا چلا رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان سوشل میڈیا چینلوں کے ذریعے وہ آئی ایس آئی ایس آئی کے پر تشدد جہادی نظریات کی تشہیر کرتا تھا اور آئی ایس آئی ایس آئی کے اس ماڈیول کے لئے نئی بھرتیاں کرتا تھا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابو یحییٰ اور اس کے ساتھیوں نے ٹارگیٹ ہلاکتوں کیلئے بعض افراد کی نشاندہی بھی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جموں کشمیر ہجرت کرنے کا پلان بھی بنایا تھا تاکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے اور اس سفر کے لئے مختلف وسائل سے فنڈ بھی جمع کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ محمد امین کیرالہ کے دیپتی مارلا کے رابطے میں تھا جس نے مذہب تبدیل کیا تھا اور اس کی شادی منگلور کے انس عبدالرحمن سے ہوئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال ۲۰۱۵میں وہ تعلیم کے حصول کے لئے دبئی گئی تھی جہاں اس کی ملاقات مزاح صدیق سے ہوئی اور دونوں خواتین داعش کے نظریہ سے متاثر تھیں ۔
بیان کے مطابق سال۲۰۱۹میں دونوں نے خراسان سے ہجرت کرنے کی کوشش کی اورایران کی راجدھانی تہران پہنچے لیکن خراسان میں مقیم داعش دہشت گردوں کے ساتھ اُن کا رابط نہیں ہو سکا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بعداز اں دونوں واپس ہندوستان آئیں اور دیپتی نے امین ، عبید حامد مٹا ، مدیش شنکر عرف عبداللہ اور دیگر سے رابط قائم کیا ور آئی ایس آئی ایس کے زیر انتظام علاقے میں ہجرت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ہجرت کا منصوبہ بنانے کے لئے وہ جنوری ۲۰۲۰میں عبید سے ملنے سری نگر گئیں اور یہاں ایک ہفتے تک قیام کیا۔
ترجمان کے مطابق دیپتی اور عبید کے درمیان مشترکہ رابطوں میں سے ایک عزیر اظہر بٹ جس پر شبہ ہے کہ وہ اس سازش میں ملوث رہا ہے کے گھر واقع قرفلی محلہ سری نگر میں پیر کی صبح این آئی اے نے چھاپہ مارا ۔انہوں نے کہاکہ رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران ڈیجیٹل مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا جس کی جانچ پڑتال شروع کی جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

Next Post

دوشیزہ کے قتل کیخلاف سوئیہ بگ میں احتجاج جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
عورت کو قتل کرکے جسم کت ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار‘اعضاءبر آمد

دوشیزہ کے قتل کیخلاف سوئیہ بگ میں احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.