ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اڈانی گھوٹالے پر مودی اور بی جے پی خاموش کیوں ہیں؟:ناناپٹولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in قومی خبریں
A A
اڈانی کی فنڈز حاصل کرنے کی صلاحیت ایک یا دو سال میں کم ہو سکتی ہے ، لیکن ابھی قرض کی ادائیگی کا کوئی دباؤ نہیں: موڈیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

ممبئی//:مرکز کی نریندر مودی حکومت کاصنعتکار اڈانی پر خاص احسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) اور لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) میں جمع عام لوگوں کے کروڑوں روپے من مانے طریقے سے اڈانی کی کمپنیوں کو دے دیے گئے ہیں۔ اب جبکہ اڈانی گروپ میں مالی گھپلے کا پردہ فاش ہو چکا ہے تو عوام کی محنت کی کمائی کے ڈوب جانے کا خطرہ لاحق پیدا ہوگیا ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اڈانی گھوٹالے کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کیوں خاموش ہیں؟ عوام کے مفاد ات کے تحفظ اور اڈانی کی بدعنوانی کے خلاف 13؍مارچ کو مہاراشٹر کانگریس راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے دی ہے ۔
اس ضمن میں مزید بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ مودی کی آمرانہ حکومت کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔ اڈانی کو عام لوگوں کے کروڑوں روپے دے کر مودی حکومت نے انہیں مالی بحران میں مبتلا کردیا ہے ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اڈانی کا بلبلہ جلد ہی پھوٹ جائے گا، لیکن مودی حکومت اڈانی کو پرموٹ کرنے میں مصروف رہی۔سچائی یہ ہے کہ مودی اپوزیشن پارٹیوں کی کبھی نہیں سنتے ۔ آخرکار اڈانی کا بلبلہ پھوٹ گیا اور لوگوں کے کروڑ روپئے ڈوب گئے ۔پٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس گھوٹالے کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کیا، لیکن مودی حکومت نے اس گھوٹالے پر ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ مودی حکومت بدعنوان اڈانی کی حمایت کر رہی ہے ۔ ای ڈی نے ریاست میں دو دنوں میں سابق وزراء حسن مشرف اور سدانند کدم کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ ای ڈی تیسری بار مشرف کے خلاف کارروائی کر رہی ہے لیکن اس ای ڈی کو بی جے پی کے بدعنوان لیڈر نظر نہیں آتے ۔ بی جے پی حکومت اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ کر رہی ہے ، لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ اڈانی اس گھوٹالے کی جانچ کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بھلے ہی بی جے پی حکومت اڈانی گھوٹالے پر خاموش رہے ، لیکن کانگریس نے عوام کے مفاد میں آواز اٹھائی ہے اور اسی کے تحت راج بھون پر احتجاجی مارچ نکالا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں پیر 13؍ مارچ کو سہ پہر 3 بجے گرگام چوپاٹی سے راج بھون تک مارچ نکالا جائے گا اور راج بھون کا گھیراؤ کیا جائے گا۔اس مارچ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان، ریاستی ورکنگ صدر و سابق وزیر نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے ، بسوراج پاٹل، پرنیتی شندے ، کنال پاٹل، کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران، سابق وزرائ، اراکین پارلیمنٹ واسمبلی نیز اہم عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرالہ میں جنسی ہراسانی کا قصوروار انسپکٹر برطرف

Next Post

مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں 22.58 فیصد اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی 13.68 لاکھ کروڑ سے متجاوز

مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں 22.58 فیصد اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.