جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر کی بادام واری جوبن پر‘دن بھر سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے

’کشمیرسچ میں جنت ہے‘بادام درختوں پر پھوٹے شگوفے جنت کا نظارہ پیش کرتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-11
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع باغ گل لالہ کو عنقریب لوگوں کیلئے کھولا جا رہا ہے وہیں سرینگر کے رعناواری علاقے میں واقع تاریخی بادم واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔
تاریخی ہاری پربت قلعے کے دامن میں واقع بادام واری میں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے شگوفوں سے ہر سو جنت کا سماں بندھ گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیلانیوں کا تانتا بندھنے لگا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے بادام واری کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ بادام کے درختوں پر پوٹھے سفید و گلابی رنگ کے شگوفے قابل دید ہیں جن سے روح کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قطعہ اراضی سفید و گلابی رنگ کے پھولوں کے لباس میں ملبوس سیاحوں کی آمد کی منتظر ہے ۔
دریں اثنا وہاں موجود ایک غیر مقامی سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں آکے کشمیر زیادہ ہی خوبصورت لگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بیس برسوں سے یہاں آنے کا پلان بنا رہے تھے لیکن نہیں آپا رہے تھے ۔
اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک غیر مقامی خاتون سیاح نے بتایا کہ سچ مچ یہ جنت ہے اور یہاں بادام درختوں پر پھوٹے شگوفے جنت کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔
ایک مقامی سیاح نے بتایا کہ یہاں مزید درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ جائیں۔
بہار نو کی آمد کے ساتھ ہی وادی کے دیگر مشہور سیاحتی مقامات و باغات کی طرح بادام واری میں بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور خاص طور پر مقامی لوگ اپنی تھکن اور دنیاوی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے بادام واری میں حاضر ہو جاتے ہیں۔
بتادیں کہ سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے گل لالہ کو۱۹مارچ سے سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک بند

Next Post

ریاسی:تیز رفتار ڈمپر نے راہگیر کو کچل ڈالا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

ریاسی:تیز رفتار ڈمپر نے راہگیر کو کچل ڈالا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.