جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: خواجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-10
in کھیل
A A
عثمان خواجہ کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے پر خوش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

احمد آباد// آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ نے ہندوستان کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو ناٹ آؤٹ 104 رنز بنانے کے بعد کہا کہ وہ ہمیشہ ہندوستان میں سنچری بنانا چاہتے تھے اور یہ ان کے لیے ایک خاص تجربہ ہے۔
خواجہ نے میچ کے بعد کہاکہ “میں بہت جذبات سے بھرا ہوا ہوں۔ یہ ایک طویل سفر رہا ہے۔ میں اس سے پہلے دو بار بھارت جا چکا ہوں اورآسٹریلیائی بلے باز کے طور پر آپ ہمیشہ ہندوستان میں سنچری بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بہت خاص ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے خواجہ نے دن کے کھیل کے اختتام پر 251 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ وہ پچھلے 12 سالوں میں ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بائیں ہاتھ کے آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے مارکس نارتھ نے آسٹریلیا کے 2010/11 کے ہندوستان کے دورے پر بنگلورو ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ خواجہ گزشتہ چھ سالوں میں ہندوستان کے پہلے بلے باز بھی ہیں جنہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف پورا دن بلے بازی کی۔ خواجہ سے پہلے سری لنکا کے بلے باز دنیش چنڈیمل نے 2017 کے دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن 25 رنز سے آغاز کرتے ہوئے 147 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔
خواجہ نے اپنی اننگز کے بارے میں کہاکہ “(ٹریوس) ہیڈ نے شروع میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دوسرے سرے سے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ پچ بہت اچھی تھی اور میں اپنی وکٹ آسانی سے نہیں دینا چاہتا تھا۔ یہ میرے لیے ایک ذہنی جنگ تھی۔ آپ کو طویل عرصے تک توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔”
خواجہ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر چار وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ہندوستان میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے والے خواجہ اور کیمرون گرین (49 ناٹ آؤٹ) نے 85 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ایس ایل کا ہائی اسکورنگ میچ شاہد آفریدی کو پسند آ گیا

Next Post

میسی رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.