ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ صحت کے ۳۵۰ نئے منصوبے شروع ہو نے والے ہیں‘

وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم سب کی بھلائی کو یقینی بنانے کیلئے صحت شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں:لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in اہم ترین
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں/نئی دہلی//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ جموں کشمیر میں صحت کے ۳۵۰ نئے منصوبوں پر کام شروع ہو نے والا ہے ۔
سنہا نے آج جی ایم سی جموں میں پردھان منتری بھارتیہ جَن او شدھی پریوجنا کے تحت ۵ویں جَن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے معیاری ، سستی اور قابل رَسائی ہیلتھ کیئر کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔
سنہا نے کہا’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم صحت شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ سب کی بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ہمارا سب سے بڑا اَثاثہ شہریوں کی صحت ہے ۔ صحت نظام اور مضبوط سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً ۳۵۰ جدید صحت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے آرہے ہیں۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ جی ڈی پی جیسے روایتی اِقتصادی میٹرک سے ہمیں لوگوں کی مجموعی صحت او رخوشی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال معاشرہ معاشی فوائد او رہمہ گیر ترقی کو ممکن بنا سکتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں سے سستی اَدویات کے نتیجے میں ملک بھر کے کنبوں کیلئے بھاری رقم کی بچت ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تقریباً۳۲ہزار مریض ہر روز جموںوکشمیر یوٹی میں ۲۲۷کیندروں پر جاتے ہیں۔
سنہا نے اِس موقعہ پر تمام شراکت داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے عوام میں عام اَدویات کو مقبول بنانے اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کو جموںوکشمیر یوٹی کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے اِجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔
ایل جی نے کہا کہ یہ سکیم معیاری ، سستی جنرل اَدویات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے علاوہ خواتین اور نوجوانوں کو خود روزگار کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔اُنہوں نے نوٹ کیا’’ ہماری کوشش ہے کہ اَمرت کال کو نشان زد کرنے کیلئے ہر ضلع میں۷۵ جَن اوشدھی کیندر شروع کئے جائیں۔‘‘
جموںوکشمیر میں جَن اوشدھی دیوس کی یاد میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
جن اوشدھی کیندر اور دیگر شراکت داروں کو جنرل اَدویات اور ماہواری صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے لئے مبارک باد دی گئی ۔
اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما،پی ایم بی جے پی کے نوڈل آفیسر اور دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا اور الیکشن کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں :بھاٹیہ

Next Post

بارہمولہ کے ٹی آر ایف کے دو جنگجو اعانت کار گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
بارہمولہ کے ٹی آر ایف کے دو جنگجو اعانت کار گرفتار

بارہمولہ کے ٹی آر ایف کے دو جنگجو اعانت کار گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.