منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کے دورے پر پچیں خراب ہی رہی ہیں: ٹیلر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-05
in کھیل
A A
ہندوستان کے دورے پر پچیں خراب ہی رہی ہیں: ٹیلر

Mark

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اندور// آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر کا خیال ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2023 کے اب تک کے مقابلے خراب پچوں پر کھیلے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی اندور کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ‘خراب’ قرار دیا تھا۔ اس سے قبل، ناگپور اور دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں استعمال ہونے والی پچوں کو بھی آئی سی سی نے ‘اوسط’ زمرے میں رکھا تھا۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے ٹیلر کے حوالے سے کہا، "میں (اندور کی پچ پر) آئی سی سی کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرے خیال میں اس سیریز میں پچ خراب رہی ہیں، اور اندور کی پچ تینوں میں سے سب سے خراب تھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ پہلے دن کسی پچ گینداتنی ٹرن ہونی چاہیے۔”
ناگپور اور دہلی ٹیسٹ کی طرح اندور ٹیسٹ بھی تین دن میں ختم ہو گیا، حالانکہ اس بار مہمان ٹیم جیت گئی۔ ہولکر اسٹیڈیم کی پچ پر پہلے ہی سیشن سے گیند ضرورت سے زیادہ ٹرن ہوئی ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کی جو ہندوستان کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔
ٹیلر نے کہا، "اگر میچ چوتھے یا پانچویں دن تک چلتا ہے، تو آپ سمجھ سکتے ہیں، لیکن پہلے دن سے گیند کو ٹرن نہیں ہونا چاہیے، یہ صرف خراب تیاری کا نتیجہ ہے۔ میرے خیال میں اندور کی پچ بہت خراب تھی۔ اور اسے اسی طرح کی درجہ بندی ملنی چاہئے۔”
تاہم ہندوستانی لیجنڈ سنیل گواسکر نے اندور کی پچ پر آئی سی سی کے تبصرے سے اتفاق نہیں کیا۔ گواسکر نے یاد دلایا کہ دسمبر 2022 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گابا ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہو گیا تھا، اس کے باوجود پچ کو آئی سی سی نے صرف اوسط سے کم کے زمرے میں رکھا تھا۔
ٹیلر نے گابا پچ کے بارے میں کہاکہ گابا میں کیوریٹر نے پچ پر تھوڑی زیادہ گھاس چھوڑی تھی، لیکن اس سے کسی بھی ٹیم کو زیادہ مدد نہیں ملی۔ انہوں نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ گابا میں ایسی کوئی چال چلی گئی تھی۔ اندور کی پچ اتنی خراب بنائی گئی تھی کہ اس میچ سے ہندوستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ درحقیقت، اس سے آسٹریلیائی اسپنرز کو زیادہ مدد ملی ۔”
ہندوستان اس وقت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ سیریز کا آخری میچ 9 مارچ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ،آخری 20 ٹیسٹ اننگز میں ایک نصف سنچری

Next Post

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.