منگل, نومبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وارنر کی خراب فارم کے سبب ان کا ٹیسٹ کیریر ان کی شرائط پر ختم نہیں ہوسکتا :پونٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in کھیل
A A
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

میلبورن//سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آؤٹ آف فارم ڈیوڈ وارنر کو ایشز سیریز سے باہر ہونے کا خطرہ ہے اور بلے میں طویل ناکامی کے بعد ان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔ پونٹنگ کا خیال ہے کہ وارنر انگلینڈ کے دورے پر ایشز اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے اور ان کا ٹیسٹ کیریئر ان کی اپنی شرائط پر ختم نہیں ہو سکتا۔
پونٹنگ نے کہا کہ ‘ان کا کیرئیر جس طرح کے اختتام کا مستحق ہے، میرے مطابق انہیں سڈنی ٹیسٹ کے بعد ہی گاڑی روکنی چاہیے تھی’۔ انہوں نے میلبورن میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی، سڈنی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنا 101 واں ٹیسٹ کھیلا۔ انہیں اسے وہیں ختم کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہےکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) فائنل کے بعد ہونے والی ایشیز اس سال انگلینڈ میں کھیلی گئی جائے گی۔ وارنر کی حالیہ ٹیسٹ فارم اچھی نہیں رہی اور 2019 کے دورہ انگلینڈ پر بھی ان کی اوسط صرف 9.5 رہی تھی۔
پونٹنگ نے آر ایس این کرکٹ کے ساتھ بات چیت میں کہا، “میں نے انہیں (وارنر) کو ڈبلیو ٹی سی سائیکل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے۔ یہ سائیکل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (فائنل) کے بعد ختم ہوجائے گا، جو ایشز سے ایک ہفتہ قبل ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ڈیوڈ کو اس ٹیسٹ میچ تک ٹیم میں رکھنا چاہیں گے۔ اگرچہ یہ اس پر منحصر کرتا ہے۔ ایک بلے باز کی اہمیت اس کے رنز سے ہوتی ہے۔ اگر آپ رنز نہیں بنا رہے تو ٹیم سے ڈراپ ہونے کی تلوار آپ پر لٹکتی رہتی ہے۔
پونٹنگ نے کہا، "یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے، میرے ساتھ بھی ہوا۔جب آپ ایک خاص عمر کو پہنچ جاتے ہیں اورر آپ کی فارم متاثر ہونے لگتی ہے تو لوگوں کو نشانہ بنانے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔
ہندوستان کے دورے پر تین اننگز میں صرف 26 رنز بنانے والے وارنر نے یہاں آنے سے قبل ہوم سیریز میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وارنر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں 200 رنز بنانے کے بعد ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کو الوداع کہہ دینا چاہیے تھا۔
وارنر کو ہندوستان میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے وطن واپسی اور 2024 تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا، حالانکہ اس وقت ٹیم میں ان کی واپسی مشکل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضروری نہیں ٹیم میں بڑے نام شامل ہوں، راشد خان

Next Post

ودھی چودھری آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں سندھو کا ساتھ دیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
کھیل

جو مل واریکن کی شاندار گیندبازی، ویسٹ انڈیز 4 وکٹ پر 134 رنز

2026-10-30
کھیل

آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی کپتانی منیبہ علی کریں گی

2026-10-30
کھیل

زیادہ رنز والے میچوں میں کامیابی کا کریڈٹ ہندوستانی گیندبازوں کو: تلک ورما

2026-10-30
کھیل

جوکووچ نے سخت مقابلے میں ہمبرٹ کو شکست دی، ٹورین کی دوڑ میں برقرار

2026-10-30
Next Post
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

ودھی چودھری آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں سندھو کا ساتھ دیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.