منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جودہلی میں اپنی جائیدادوں پر ۵۰ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ یہاں ایک ہزار پرا پر ٹی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں:سنہا

’جن کو ٹیکس دینا چاہئے وہ دوسروں کو اکسا رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو یو ٹی میں ٹیکس دینا چاہئے وہ الٹا دوسروں کو اکسانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
سِنہا آج کنونشن سینٹر میں صنعتوں ، تاجروں کی اَنجمنوں ، ڈی ڈی اوز اور دیگر شراکت داروں کیلئے جی ایس ٹی سمپوزیم اور ٹیکس بیداری کے اقدام ’’ کرتاویہ ‘‘ کا اِفتتاح کررہے تھے ۔
پراپرٹی ٹیکس کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کے کچھ لوگ‘ جن کی دہلی میں جائیدادیںہیں وہ وہاں ۵۰ ہزار روپے پرا پرٹی ٹیکس ادا کررہے ہیں ‘ اور یہاں کہتے ہیں کہ وہ ایک ہزار روپے بھی نہیں دیں گے ۔
ایل جی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو او ر اس کا پورا دھیان بھی رکھا جا رہاہے ۔سنہا نے کہا کہ مجموعی طور پر جموں کشمیر کی ۷۵ سے ۸۰ فیصد آبادی کا پوری طرح سے دھیان رکھا جارہا ہے ۔
سنہا کاکہنا تھا’’جن کو حقیقت میں ٹیکس ادا کرنا چاہئے تھا وہ باقی لوگوں کواکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔پراپرٹی ٹیکس ملک کے ہر ایک شہر اور ریاست میں لگ گیا ہے ۔ہم بھی بھارت کے شہری ہیں‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس سب سے کم ہے ۔جموںوکشمیر کے شہریوں میں تقریباً۵لاکھ۲۰ہزار مکانات ہیں۔ان میں سے۲لاکھ۶ہزار مکانات ایک ہزارمربع فٹ سے کم ہیں اور ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔شہروں ، دیہی او رمذہبی مقامات پر ررہنے والے ۴۰ فیصد لوگوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔۲لاکھ ۳ہزار۶۰۰ مکانات ۱۵۰۰مربع فٹ سے کم ہیں اور ان میں سے ۸۰فیصد گھرانوں کو سالانہ ۶۰۰روپے سے کم اِدائیگی کرنی ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ر قم شمالہ ، امبالہ او ردہرادون میں اَدا کی جانے والی ٹیکس رقم کا دسواں حصہ ہے۔
سنہا کاکہناتھا کہ شہری علاقوں میں ایک لاکھ ایک ہزار دکانوں میں سے۴۶ہزار دکانیں ۱۰۰مربع فٹ سے کم ہیں اور انہیں ۷۰۰ روپے سالانہ تک اَدا کرنا پڑے گا۔ ان۴۶ہزار دُکانوں میں سے۸۰فیصد کو۶۰۰روپے سالانہ/۵۰روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے ۔۳۰ہزار دُکانوں کو سالانہ ۲ہزار روپے سے کم ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور ان میں سے ۲۰ہزارکو ۱۵۰۰ روپے سے کم ٹیکس اَدا کرنا ہوگا جو شملہ ، امبالہ او ردہرادون میں اَدا کی جانے والی رقم کا دسواںحصہ بھی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ آمدنی براہ راست میونسپلٹیز اور کارپوریشنوں کے کھاتوں میں جائے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم ہمارے شہروں کو ترقی دینے کیلئے اُٹھایا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پراپر ٹی ٹیکس میں بہتر اِنتظامات کے سلسلے میں سماج کے تمام طبقات سے تجاویز بھی طلب کیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دَروازے کھلے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کو ملک کا ایک متحرک اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کیلئے سب کو آگے آنا چاہیے۔
سنہا نے نوجوانوں کیلئے روزگار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں پر بھی بات کی۔
ایل جی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں زائد اَز۳۰ہزار خالی سرکاری اَسامیاں پُر کی گئی ہیں او رجہاں کہیں کوئی غلطی پائی گئی ، سی بی آئی انکوائری شروع کی گئی ہے۔اُنہوں نے مطلع کیا کہ اِنتظامیہ میںمزید ۲۰ہزار اَسامیوں کیلئے بھرتی کا اعلان ۳سے ۴ماہ میںکیا جائے گا۔
سنہا نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر میں خود روزگار کو فروغ دے رہے ہیں ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر پنچایت او رقصبے سے نواجونوں کی شناخت کی گئی اور ایک ہی دِن میں ۷۵ہزار نوجوانوں کی۹۳۹ کروڑ روپے سے زیادہ مالی اِمداد فراہم کی گئی ۔ اُنہوں نے کہا کہ۶لاکھ سے زیادہ خواتین این آر ایل ایم سے جُڑی ہوئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے والے مخصوص مفادات کا شکار نہ ہوں اور اِنسداد تجاوزات مہم ، بجلی کی پیداوار اور پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں۔
سنہا نے کہا کہ اِنسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی غریب کو ہاتھ لگایا جائے گا لیکن کسی بااثر تجاوزات کو بخشا نہیں جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قبضہ شدہ اراضی کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے اِستعمال کیا جائے گااور حاصل کی گئی زمین پر سکول ، کالج ، ہسپتال ، کھیلوں کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئی صنعتی ترقی کی پالیسی کے آغاز سے صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔
سنہا نے کہاکہ جموںوکشمیر صنعتی شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے اِنڈیا اور بیرون ملک سے بڑی کمپنیوں کی سرمایہ کاری جموں وکشمیریوٹی میں جاری ہے۔دو برسوں کے اَندر ہمیں ۶۶ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ گزشتہ ۶مہینوں میں ہر روز ایک صنعتی کاروباری یونٹ نے اَپنا کام شروع کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ نئے جموںوکشمیر کی حقیقی تصویر کی عکاسی کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعتوں کے لئے مزید زمین تیا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہر سہولت کو مستقبل میں ۱۸ اِنڈسٹریل اسٹیٹس تک بڑھایا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جموںوکشمیر سے زیادہ لوگ صنعتیں قائم کریں اور صنعتی ترقی سکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔
سنہا نے کہا کہ اِصلاحات اور پالیسیاں عام آدمی کے تحفظ او ربااِختیار بنانے پر مرکوز ہیں ۔ہماری طویل مدتی اِقتصادی ترقی کی پالیسیوں کا مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے عدم مساوات کو کم کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کاروباری شعبوں میں مضبوط ترقی سے پور ے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔
ایل جی کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ ٹیکس محصولات کے اِستحکام سے معاشی ترقی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور اِس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہر کاروباری اِدارے اور صارفین میں فخر سے ٹیکس اَدا کرنے کی عادت ڈالی جائے۔
سنہا نے کہا کہ ہمیں صد فیصد جی ایس ٹی ٹیکس کوریج کا ہدف حاصل کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ کو آگے آناچاہیے اور قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Next Post

سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.