ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں اچھا کام نہیں رکے گا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مودی حکومت پر دارالحکومت کے اچھے کاموں کو روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منیش سسودیا اور ستیندر جین کے استعفیٰ کے بعد اب سوربھ بھاردواج اور آتشی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اچھے کام زیادہ تیزی سے ہو سکیں۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کو ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر مسٹر سسودیا آج بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کے خلاف تمام مقدمات کل ہی ختم کردیئے جائیں گے ۔ اگر مسٹر جین آج بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے اور وہ کل ہی جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کو دونوں وزراء منیش سسودیا اور ستیندر جین پر فخر ہے ۔ ان دونوں وزراء نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ستیندر جین نے دنیا کو صحت کا ایک نیا ماڈل دیا۔ منیش سیسودیا نے سرکاری اسکولوں کو نئی شکل دے کر سب کو حیران کردیا۔ وزیراعظم نے دونوں کو جیل میں ڈال دیا۔ شراب کی پالیسی صرف ایک بہانہ ہے ۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ اچھا کام بند ہو جائے ۔ جہاں بھی ان کی حکومت ہے ، وہ اسکول نہیں بنا سکے ، اسپتال نہیں بنا سکے ، اسی لیے وہ کیجریوال کو روکنے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بدعنوانی مسئلہ نہیں ہے لیکن انہیں کام کرنے سے روکنا ایک بڑی وجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کے پیچھے سی بی آئی اور ای ڈی بھیجی جاتی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین دنوں میں ہزاروں لوگوں سے بات کی۔ عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔ عوام کہہ رہی ہے کہ بی جے پی والے کیا کر رہے ہیں، وہ جسے چاہتے ہیں جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ جب سے عام آدمی پارٹی نے پنجاب جیتا ہے ، تب سے وہ اسے برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی ایک طوفان ہے ۔ یہ اب رکنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت اندرا گاندھی نے جو کیا تھا اب وہی چیز وزیراعظم کررہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منڈاویہ نے بل گیٹس سے ملاقات کی

Next Post

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کا جینا مشکل: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کا جینا مشکل: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.