جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر -گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

اندور// چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر سے آگے چل رہی ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف یکم مارچ سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیچ میچ جیتنے کے ہدف کے ساتھ ہی مسلسل چوتھی بار بارڈر-گاوسکر ٹرافی پر قبضہ کرنے اترے گی جبکہ آسٹریلیا یہ میچ جیت کر 19 سال میں ہندوستان کی سرزمین میں دوسری جیت درج کرنا چاہے گا۔
یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے لئے اہم ہے اور اس کا مقصد تیسرا ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا۔ ہندوستان اس مقابلے کے لئے اپنی بہترین ٹیم کےساتھ اترے گا جبکہ آسٹریلیا کےکپتان پیٹ کمنز خاندانی وجوہات کی وجہ سے آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ نائب کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔کمنز تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کمنز کی جگہ مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ اسٹارک کا ہندوستان میں گیند بازی کا ریکارڈ کچھ خاص نہیں ہے لیکن انہوں نے یہاں 4 ٹیسٹ میں بلے سے 263 رنز بنائے ہیں، اس دوران بولنگ میں انہیں صرف 7 وکٹیں حاصل ہوئیں۔
ٹیم انڈیا ہمیشہ ہی گھر پر ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی دونوں کے درمیان ہوم گراؤنڈ پر 52 میچ کھیلے گئے۔ ہندوستان نے 23 جیتے اور آسٹریلیا نے 13 جیتے۔ ایک میچ ٹائی اور 15 ڈرا ہوا۔ اندور میں دونوں کے درمیان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہوا تھا لیکن ہندوستان نے یہاں 2 میچ کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 104 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 32 اور آسٹریلیا نے 43 میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 28 بھی ڈرا ہوئے۔
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ فرینڈلی تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں اب تک 2 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں، دونوں میں ہندوستان نے پہلی اننگز میں کافی رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 557 اور بنگلہ دیش کے خلاف 493 رنز بنائے۔یہاں وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اور میانک اگروال نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔
اندور کو ایک بار پھر بیٹنگ دوستانہ پچ ملنے کی امید ہے۔ جب کہ بلے بازوں کو پہلے 2 دن مدد ملے گی، اسپنرز کو آخری 2 دنوں میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خوابوں کی تعبیر، نئے بجلی پروجیکٹ

Next Post

کپتانی کی ذمہ داری سے تحریک ملتی ہے: اسمتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

کپتانی کی ذمہ داری سے تحریک ملتی ہے: اسمتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.