جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ جنگجوؤں کو پناہ نہ دیں‘،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے سے گریز کریں‘ پولیس کا انتباہ

جنگجوؤں کو پناہ دینے کے الزام میں چار رہائشی مکانات اٹیچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in اہم ترین
A A
’لوگ جنگجوؤں کو پناہ نہ دیں‘،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے سے گریز کریں‘ پولیس کا انتباہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر/۲۷فروی
پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر جنگجوؤں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرضی سے جنگجووں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم کرنے کے کیسز ثابت ہونے پرقانون کے مطابق گرفتاریاں اور جائیدادیں منسلک کرنے کی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔
بتادیں کہ ایس آئی یو نے پیر کے روز سری نگر کے برتھانہ قمر واری اور سنگم عید گاہ علاقوں میں چار مکانوں کو قرق کر دیا۔
اس دوران پولیس کا کہنا ہے کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے پیر کے روز سرینگر میں جنگجوؤں کو پناہ دینے کی پاداش میں چار رہائشی مکانوں کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے پیر کے روز سرینگر کے برتھانہ قمر واری اور سنگم عید گاہ علاقوں میں چار مکانوں کو قرق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ قمرواری میں تین جبکہ عید گاہ میں ایک مکان کو قرق کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’ان رہائشی مکانوں کے مالک شاہینہ زوجہ محمد یونس ناتھ، الطاف احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار، مدثر احمد میر ولد محمد سلطان میر ساکنان برتھانہ قمر واری اور عبدالرحمان بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکن سنگم عید گاہ ہیں اور ان مکانوں کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور دوسرے گواہوں کی موجودگی میں قرق کر دیا گیا‘‘۔
بیان کے مطابق ٹیم نے موقع پر ہی متعلقین کو ہدایات دیں کہ نامزد اتھارٹی کی اجازت کے بغیر قرق شدہ جائیداد میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس اسٹیشن پارمپورہ کو۲۸مئی۲۰۲۲کو ایک معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے سرگرم جنگجوؤں کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے والے ایک ماڈیول کو ملوث پایا گیا جس کے نتیجے میں ملوثین کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے دوران یہ پایا گیا کہ جنگجوؤں کو مذکورہ مکانوں میں پناہ دی گئی ہے ‘‘۔بیان کے مطابق ان مکانو کو قرق کرنے کیلئے باقاعدہ اجازت حاصل کیا گیا اور اس کے علاوہ ۱۳ملزموں بشمول ٹی آر ایف کے سرگرمو جنگجوؤں کے خلاف ہائی کورٹ میں چارج شیٹ بھی دائر کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے ڈی جی پی کشمیر کا دورہ

Next Post

سنجے شرما کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
سنجے شرما کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت

سنجے شرما کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.