ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وہ دن دور نہیں جب لوگ ہندوستان میں بنے ہوائی جہاز میں سفر کریں گے :وزیر اعظم مودی

نو برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور عام آدمی بھی سستی پروازوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی/بنگلورو//
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ آج ہندوستان کی ہوابازی کا بازار پوری دنیا میں عروج پر ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لوگ دیسی ساختہ طیاروں میں ہی سفر کررہے ہوں گے ۔
کرناٹک کے شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر ملک کے ہوابازی کے شعبے کو چند شہروں تک محدود رکھنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کی حکومت نے اب صورتحال بدل دی ہے ۔انہوں نے کہا ’’ آج نو برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور عام آدمی بھی سستی پروازوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے ‘‘۔
بوئنگ اور ایئربس سے سینکڑوں نئے طیارے خریدنے کے ایئر انڈیا کے سودے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی ہوا بازی بازار کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے ۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر صرف چند بڑے شہروں تک ہوائی رابطے کو محدود کرنے اور حکومت کے زیر کنٹرول ایئر انڈیا کو نقصانات اور اس طرح کے دیگر منفی اثرات کی باتوں کیلئے ہی خبروں میں رہتی تھیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کی ریاست میں ایئر انڈیا کی بات صرف منفی باتوں کیلئے کی جاتی تھی، آج اس کا دنیا کے ہوابازی کے شعبے میں نئی بلندیوں کی طرف بڑھنے کا تذکرہ ہے ۔
مودی نے کہا کہ ایئر انڈیا جو نیا طیارہ لے رہی ہے اس پر ہندوستان کے ہزاروں نوجوانوں سے بات چیت کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ ایئر انڈیا نے امریکہ کی بوئنگ کمپنی اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے ۷۰؍ارب ڈالر کے۴۷۰طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ ان کیلئے اسے عملے کے پانچ ہزار سے زائد ارکان کی ضرورت ہوگی۔
مودی نے کہا کہ آج بھی یہ طیارے بیرون ملک سے خریدے جا رہے ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کے شہری میڈ ان انڈیا طیاروں میں سفر کریں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دور میں صرف بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں پر توجہ دی جاتی تھی‘ چھوٹے شہروں کو بھی ہوائی راستے سے جوڑا جائے ، یہ کانگریس کی سوچ میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا’’غریبوں کیلئے کام کرنے والی بی جے پی حکومت نے حالات کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ چپل پہنے ہوئے شخص کو بھی ہوائی سفر کرنے کے قابل ہونا چاہیے ۔ اسی لیے ہم نے بہت کم قیمتوں پر ٹکٹ پیش کرنے کیلئے اڑان اسکیم شروع کی‘‘۔
مودی نے کہا کہ اب پہلی بار عام آدمی بھی ملک میں ہوائی سفر کر رہا ہے اور نئے ہوائی اڈے کے ساتھ شیوموگا بھی اس کا شاہد بنے گا۔ شیوموگا ہوائی اڈہ قدرتی حسن کے اس علاقے میں ترقی کے نئے امکانات کھولے گا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی ہندوستان کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ ان کی حکومت بننے سے پہلے ملک میں۷۴ہوائی اڈے تھے ، بی جے پی حکومت نو برسوں میں مزید۷۴ہوائی اڈے بناچکی ہے ۔
وزیر اعظم نے شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے علاوہ ۳۶۰۰کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج سرگرمیاں تیز‘امسال کرایہ میں۸۰ ہزار روپے کم کئے گئے:حکام

Next Post

کشمیری پنڈتوں کے قتل پر کانگریس نے کیا برہمی کا اظہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

کشمیری پنڈتوں کے قتل پر کانگریس نے کیا برہمی کا اظہار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.