جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈیوڈ وارنر بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز سے باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-22
in کھیل
A A
وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بنے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نئی دہلی// کہنی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہندوستان کے خلاف جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہ علاج کے لیے سڈنی جائیں گے اور توقع ہے کہ مارچ کے آخر میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان واپس آئیں گے۔
دہلی میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کی گیند وارنرکی بائیں کہنی پرلگی تھی۔ ایکسرے رپورٹ میں کہنی میں ہیئر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ کہنی کی چوٹ کے دو اوورز بعد ہی ان کے ہیلمٹ پر ایک گیند لگی تھی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگ رہا تھا کہ وارنر کی کہنی کی چوٹ معمولی ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف اندور ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ان فٹ قرار دے دیا۔ پیر کی رات تک، وارنر خود کو تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے تیار کر رہے تھے لیکن ناقابل برداشت درد اور ٹیسٹ کے بعد انہیں باضابطہ طور پر میچ سے باہر کر دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر واپس لوٹ جائیں گے۔
ٹیم میں وارنر کی جگہ ٹریوس ہیڈ لے سکتے ہیں۔ ہیڈ 2018 میں ورسیسٹر شائر کے لیے ایک کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں سلامی بلے باز کے طور پر خود کو ثابت کرچکے ہیں۔ حالانکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے صرف دو بار اوپننگ کی ہے۔ دوسری جانب کیمرون گرین کے اندور میں کھیلنے کا قوی امکان ہے، وہیں دوسرے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے کچھ کھلاڑیوں کی تیسرے ٹیسٹ میں چھٹی ہوسکتی ہے۔
آسٹریلیا پہلے ہی جوش ہیزل ووڈ کو دورے سے باہر کرچکا ہے لیکن مچل اسٹارک کا تیسرے ٹیسٹ میں فٹ ہونے کے بعد واپسی تقریباً یقینی ہے۔ تاہم پہلی بار باپ بننے والے مچل سویپسن بھی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ کپتان پیٹ کمنز خاندانی وجوہات کی بناء پر دہلی ٹیسٹ کے فوراً بعد گھر روانہ ہو گئے تھے لیکن فی الحال وہ اس ہفتے کے آخر میں واپس آئیں گے اور توقع ہے کہ وہ اندور میں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے وطن واپسی کے خواہاں ٹیم کے کچھ ارکان کو ریلیزکر سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ثانیہ مرزا کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ، طلاق کی خبروں کو ہوا دینے لگیں

Next Post

نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، نسیم شاہ

نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.