کراچی//
بھارتی سابقہ ٹینس سُپر اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی طلاق کی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی چند تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ شیئر کیں، ان کیپشنز نے ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان طلاق کی دم توڑتی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔
ثانیہ مرزا نے ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ وقت یقین کا دامن چھوڑنے کا نہیں بلکہ اسے تھامنے کا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا تبدیل ہوجائے اگر ہم اپنی بیٹیوں کو حدود کا تعین کرنا سکھا دیں جیسے ہم انہیں شائستہ رہنا سکھاتے ہیں‘۔
اب حالیہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’کوشش کریں کہ ہمیشہ روشن پہلو دیکھیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے گلے لگا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس کے بعد ان دونوں کی طلاق کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبریں دم توڑ گئیں تھی۔
تاہم اب ثانیہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو ایک بار پھر کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔