جموں/20فروری
جموں کے ہیرا نگر علاقے میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے ہیرا نگر علاقے میں ترسیلی لائن ٹرک پر گرنے سے اُس میں سوار ڈرائیور جھلس گیا ۔
معلوم ہواہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سرجیت سنگھ ساکن رام نگر ادھم پور کے بطور ہوئی ہے
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔