سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے سری نگر میں ممنوع تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ملی ٹینٹوں کو پستول اور گرینیڈ سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے دو جنگجوؤں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے پستول ، گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
ترجمان نے گرفتار ملی ٹینٹوں کی شناخت زبیر گل ولد غلام محمد بٹ ساکن زونی مر اور محمد حمزہ ولد محمد یوسف ساکن صفا کدل کے بطور کی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ محمد حمزہ ہابرڈ جنگجو ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان سرینگر میں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے معاملے کی نسبت صفا کدل پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔