ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے ہریانہ کے بھیوانی میں مبینہ طور پر گؤرکھشکوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-18
in مقامی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

نئی دہلی//جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے بھیوانی، ہریانہ میں مبینہ طور پر گؤرکھشکوں کے ہاتھوں جنید اور ناصر (گوپال گڑھ، بھرت پور-راجستھان کے رہائشی) کے قتل کی مذمت کی ہے اور غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں جے آئی ایچ کے نائب صدر نے کہاکہ "ہم بھیوانی، ہریانہ میں گؤرکھشکوں کے ذریعہ جنید اور ناصر کو مارنے ، پیٹ، اغوا، قتل اور جلانے کے بہیمانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق دونوں کو پہلے 8 سے 10 افراد نے بری طرح زدوکوب کیا اور پھر حملہ آوروں نے اغوا کر لیا۔ مقتولین کے اہل خانہ نے قتل اور اغوا کے لیے بجرنگ دل کے ارکان اور دیگر گؤ رکھشکوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
جماعت اسلامی ہند کا خیال ہے کہ تشدد کے اس طرح کے لرزہ خیز واقعات امن و امان کی صورت حال میں بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ معاشرے میں فرقہ پرست اور سماج دشمن عناصر کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی سزا نہیں دی جائے گی اور وہ اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر کسی خاص برادری کے افراد کو تشدد اور دھمکانے کے لیے آزاد ہیں۔ ہم اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس سلسلے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے بیان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔
جماعت اسلامی ہند کے عہدیداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا ایک وفد جلد ہی بھرت پور اور بھیوانی کا دورہ کرے گا اور متعلقہ حکام اور پولیس افسران سے ملاقات کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن گنگا نے دنیا کو ترنگے کی طاقت دکھائی: ٹھاکر

Next Post

منیش سسودیا نے گارڈن آف فائیو سینس میں 35 ویں گارڈن ٹورازم فیسٹیول کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

منیش سسودیا نے گارڈن آف فائیو سینس میں 35 ویں گارڈن ٹورازم فیسٹیول کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.