اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپوارہ: ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام

در انداز ہلاک‘اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد:دفاعی ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in اہم ترین
A A
کپوارہ: ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر///
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ٹنگڈا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کوناکام بنانے کے دوران مارے جانے والے ایک جنگجو سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے ٹنگڈار سیکٹر کے فاروڈ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر پاکستان کی طرف سے وادی میں امن کے ماحول کو در وبرہم کرنے کی کوشش پر پانی پھیر دیا۔
ترجمان نے کہا’’در اندازی مخالف گرڈ کے مستعد جوانوں نے ایل او سی پر تین در اندازوں ، جو ایل او سی فینس کی طرف آر ہے تھے ، کی نقل و حمل کو دیکھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’پوسٹ کے نزدیک آنے پر ان کو چلینج کیا گیا جس کے بعد طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگا‘‘۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ زخمی جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پولیس کے ساتھ جمعرات کی صبح بڑے پیمانے پر اس علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا’’اس دوران مہلوک جنگجو کی لاش، ایک اے کے سیریز رائفل، ایک لائٹ آٹو میٹک ہتھیار، دو گرینیڈ وغیرہ بر آمد کئے گئے ‘‘۔
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’گذشتہ شب کپوارہ پولیس کے ذریعے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سید پورہ اگلے علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والوں کے ایک گروپ کو روکا‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد یکطرفہ ٹریفک بحال

Next Post

’کشمیری پنڈ جلد اپنے آبائی وطن لوٹیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
’کشمیری پنڈ جلد اپنے آبائی وطن لوٹیں گے‘

’کشمیری پنڈ جلد اپنے آبائی وطن لوٹیں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.