اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جیل خانہ جات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دو اَفسران کا قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم

’ اَفسران اَپنے فرائض کی ادائیگی میں ضابطہ اَخلاق کی خلاف ورزی کرتے تھے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in اہم ترین
A A
جیل خانہ جات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دو اَفسران کا قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ یہ ملازمین محکمہ جیل اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں تعینات تھے۔
انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ دونوں ملازمین سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی میں پائے گئے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت جموںکشمیر نے اِنتظامیہ کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی اَپنی کوششوں میں آج دو اَفسران کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دیا جن میں سے ایک کا تعلق محکمہ جیل خانہ جات‘سلیم بیگ اوردوسرا عبدالمجید بٹ ‘محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن اَفسران نے اَپنے فرائض ایسے طریقے سے اَنجام دئیے جو سرکاری ملازمین کے لئے ناگوار اور ضابطہ اَخلاق کی خلاف ورزی کرتے تھے۔
یہ مشق ان ملازمین کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے باقاعدہ عمل کے طور پر کی گئی تھی جو جموںوکشمیر سی ایس آرز کے آرٹیکل ۲۲۶(۲) کے لحاظ سے عمر اور سروس کی مدت کو عبور کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن ریٹائر ہونے والوں میں سے محکمہ جیل خانہ جات سے تعلق رکھنے والا آفیسر اَپنے سروس کیرئیر کے دوران فرائض کی اَنجام دہی کے دوران غلط کاموں میں ملوث پا یا گیا اور اِس کے علاوہ دیانت داری پر شکوک و شبہات کے ساتھ فرائض کی اَنجام دہی میں غیر مؤثر رہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والا دوسرا آفیسر غیر متناسب اثاثہ جات کے حصول کیلئے سنگین فوجداری مقدمے میں ملوث پایا گیا او روہ اَپنے سروس کیریئر کے دوران غیر مؤثر کار کردگی کا شکا رتھا۔
ان ملازمین کی کارکردگی جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق غیر تسلی بخش پائی گئی اور سرکاری ملازمت میں ان کا مستقل رہنا مفاد عامہ کے خلاف پا یا گیا۔
ماضی قریب میں رشوت کے خلاف اَپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف ملازمین کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سرکاری بدا ِنتظامی کی بنا پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ۔
جموںوکشمیر سی ایس آرز کے آرٹیکل ۲۲۶(۲) کے تحت مقدمات پر غور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی بااِختیار کمیٹیوں کے ساتھ بہت سے معاملات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ مزید یہ کہ کئی ملازمین کو ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے ملازمت سے برطرف بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، حکومت نے جموںوکشمیر میں اَپنے ملازمین کے اِنسانی وسائل کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات بھی شروع کئے ہیں جن میں اہل ملازمین کی بروقت پروموشن شامل ہے جس سے کیرئیر میں آسانی سے ترقی ہو ۔
اِس کے علاوہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی عمل کو تیز کیا گیا اور نان گزیٹیڈ اسامیوں کے لئے جوکہ سروس سلیکشن بورڈ کو بھیجی جاتی ہیں کے اِنٹرویو کو ختم کیا گیاہے۔ حکومت بھرتی ایجنسیوں کو اَسامیوں کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ہر برس ماہ اپریل میں متعین کیلنڈر کے مطابق بھرتیاں شروع ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہرش دیو عام آدمی پارٹی سے مستعفی

Next Post

۱۹؍اور۲۰فروری کو برف فباری اور بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

۱۹؍اور۲۰فروری کو برف فباری اور بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.