جموں///
جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ڈرائیور کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے پانتھیال علاقے میں گذشتہ شب تازہ سبزیوں سے بھرا ایک ٹرک سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت شمشیر سنگھ ولد گردیو سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے ۔
رام بن کے ہی چملواس علاقے میں ایک اور سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت ثاقب رشید ولد عبدالرشید ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے ۔زخمی کو علاج و معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔