سرینگر//
کانگریس لیڈر راہل گاندھی بدھ کے روز نجی دورے پر سیاحتی مقام گلمرگ پہنچے ۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی بدھ کی سہ پہر کو سری نگر پہنچے اور سیدھے گلمرگ کی طرف روانہ ہوے ۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ نجی دورہ ہے اور وہ تین روز تک یہاں قیام کریں گے ۔
معلوم ہو ہے کہ راہل گاندھی کے گلمرگ دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر نے میڈیا کے سوالات لینے سے انکار کردیا۔انہوں نے میڈیا کے سولانوں کے جواب میں صرف’نمسکار‘ کہا ۔
گلمرگ میں گاندھی نے مشہور گنڈولا کیبل کار پر سواری کی اور اسکیئنگ کے لیے افروٹ گئے۔ کانگریس لیڈر نے سیاحوں کے پرجوش گروپ کے ساتھ سیلفی کیلئے پوز کیا۔
گاندھی کے ساتھ پولیس اہلکار سکی پر تھے جب وہ گلمرگ کے شاندار پہاڑوں سے نیچے اتر رہے تھے۔کانگریس لیڈر سے ملاقات کرنے والے ایک سیاح نے کہا، ’’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم راہل گاندھی سے ملے ہیں۔‘‘
ایک اور سیاح نے کہا کہ گاندھی ’یادگار بھارت جوڑو یاترا کرنے کے بعد‘ اپنی چھٹی سے لطف اندوز ہونے کے مستحق ہیں۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ گاندھی ذاتی دورے پر ہیں اور امکان ہے کہ وہ وادی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے ان کے پروگرام کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔