ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بجٹ اجلاس:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی۱۳مارچ تک ملتوی

راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی ‘ اڈانی گروپ کے معاملے پر اپوزیشن کا تحقیقات کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-14
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

نئی دہلی//
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی۱۳ مارچ کی صبح۱۱بجے تک ملتوی کر دی گئی جس کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
لوک سبھا میں آج وقفہ صفر کے بعد دن میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک عوامی اہمیت کے امور اٹھانے کے بعد غیر سرکاری ممبران کا کام کاج ہوا، جس میں ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی پر آر این گاری کی طرف سے پیش کردہ پرائیویٹ بل پر دو گھنٹے تک بحث ہوئی۔ اس کے بعد شام ۶بجے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی پیر۱۳ مارچ کی صبح۱۱بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
لوک سبھا میں پرامن کارروائی کے برعکس راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے اڈانی گروپ کے بارے میں ہندن برگ رپورٹ میں کئے گئے دعوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے دوپہر ۱۲بجے کے قریب ایوان کی کارروائی۱۳مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد۱۳مارچ سے۶؍اپریل تک شروع ہوگا۔
اس سے پہلے راجیہ سبھا میںکانگریس رکن پارلیمنٹ رجنی پاٹل کی معطلی اور ہنڈنبرگ رپورٹ پر زبردست ہنگامے کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے وقفہ سوالات کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پہلے انہوں نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی لیکن کانگریس کے پرمود تیواری نے ہنڈنبرگ رپورٹ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا اور رجنی پاٹل کی معطلی کا مسئلہ اٹھایا۔
چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن ایوان چلانے میں تعاون نہیں کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین عوامی توقعات کے مطابق کام کریں۔ لیکن حزب اختلاف کے نعرے لگانے والے ارکان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے وقفہ سوالات کے آغاز میں ہی ایوان کی کارروائی۱۳مارچ۲۰۲۳تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بچہ ہسپتال اکاؤنٹ اسسٹنٹ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

Next Post

پلوامہ میں جیش محمد کے دو جنگجو معاونین گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

پلوامہ میں جیش محمد کے دو جنگجو معاونین گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.