جموں//
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانبہ ضلع میں جموں کشمیر حکومت کے ایک جونیئر اہلکار کو ہفتہ کو سی بی آئی نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شکایت کے بعد ملزم‘گوپال راج شرما، جونیئر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر (ڈی آئی سی) سانبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ اس نے ایس بی آئی سے ۱۰ لاکھ روپے کا ڈی آئی سی سپانسرڈ قرض لیا تھا، اور سبسڈی حاصل کرنے کیلئے‘ ڈی آئی سی سے کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ کی ضرورت تھی جس کے لیے ملزم نے مبینہ طور پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے۲۰ہزارروپے کا مطالبہ کیا۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ معاملہ ۱۵ہزار روپے میں طے ہوا تھا۔ جال بچھا کر ملزم کو۱۵ہزار روپے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اسے کل (اتوار) خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔