سرینگر///
وسطی ضلع بڈگام میں جمعے کی دو پہر کو ایک عمر رسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام سے مازہامہ سیکشن کے درمیان جمعے کی دو پہر کو ایک عمر رسیدہ شخص چلتی ٹرین کے زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت ۷۰سالہ محمد اسماعیل ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکن شا پورہ وڈون بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
اس دوران جموں کشمیر کے ضلع اودھم پور کے مونگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم ۱۶؍افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم کے مونگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم ۱۶؍افراد زخمی ہوگئے ۔یہ گاڑی اودھم پور سے مونگری جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بچاؤ ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔