جموں//
جموںکشمیر کے ضلع راجور ی کے ڈانگری گاؤں میں شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کا پتہ دینے والوں کو پونچھ پولیس نے بھی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پونچھ پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ڈانگری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کا پتہ دینے والے شخص کو دس لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سراغ دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
اس سے قبل راجوری پولیس نے حملہ آوروں کا سراغ دینے والے کو انعام سے نوازانے کا اعلان کیا تھا۔
بتادیں کہ یکم جنوری کو ڈانگری راجوری میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر مکینوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد از جان ہوئے جبکہ دو جنوری کو رہائشی مکان میں نصب آئی ای ڈی زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے برسر موقع ہی جاں بحق ہوئے ۔
راجوری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس دوران ایک سو کے قریب مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم حملہ آور ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ ڈانگری گاوں کے لوگوں نے انتظامیہ کو ۱۵دنوں کی مہلت دی ہے کہ وہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر لوگ بھوک ہڑتال پر جانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔