سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
ذرائع نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں اے کے۴۷رائفل کے۴میگزین‘ کچھ گولیاں‘۲گرینیڈ اور کچھ دھماکہ خیز مواد وغیرہ شامل ہے ۔