جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

’جمہوری طور پر منتخبہ حکومت میں ہی جموںکشمیر کے سبھی خطوں کی یکساں ترقی ممکن ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

جموں//
ایل جی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر ‘الطاف بخاری نے کہا ہے کہ منتخبہ حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا ہے ۔
بخاری نے گاندھی نگر جموںپارٹی دفتر پر منعقدہ ایک پروگرام ‘جس دوران بھدرواہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی‘ کے موقع پر کہا کہ جموںکشمیر کے سبھی خطوں میں یکساں ترقی تبھی ممکن ہے جب بیروکریٹک راج کی جگہ منتخب حکومت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ بیروکریسی لوگوں کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتی جبکہ منتخب حکومت کی لوگوں کے سامنے جوابدہی ہوتی ہے۔
بخاری نے کہاکہ جمہوری طور منتخب حکومت اِس قابل ہوتی ہے کہ وہ عوامی بہبود اسکیموں کی عمل آوری اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بیروکریسی کو چلائے۔ جموں وکشمیر کے دور دراز گاؤں میں بلاکسی امتیاز ترقی ہو۔
اپنی پارٹی کے صدر نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’لوگوں کا ایل جی انتظامیہ سے مکمل طور اعتماد اْٹھ چکا ہے۔ لہٰذا لوگوں کے اعتماد کی بحالی کے لئے اسمبلی انتخابات اور ریاستی درجے کی بحالی لازمی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمارا ماننا ہے کہ سبھی خطوں کے لوگوں کے ساتھ بلا امتیاز رنگ ونسل، ذات پات یکساں سلوک ہونا چاہئے۔ ہمارا مقصد سماج میں یکساں ترقی، امن اور خوشحالی اور جموں وکشمیر میں امن اور خوشحالی کیلئے دونوں خطوں کے لوگوں کو ایکساتھ لانا ہے‘‘۔
بڑھتی مہنگائی، ترقی کے فقدان، تعلیمی وصحت ڈھانچہ کی خستہ حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’جموں وکشمیر میں تب خوشحالی آسکتی ہے جب دونوں خطوں کے لوگوں کو یکساں طور طریقہ دیکھاجائے اور اْنہیں پر امن ماحول فراہم کیاجائے۔اپنی پارٹی لوگوں کو سچ بتانے پر یقین رکھتی ہے، ہم عوامی بہبود کے وعدہ بند ہیں اور ہمارا مقصد جموں وکشمیر کو متحد رکھنا ہے۔‘‘
بخاری نے کہا کہ انتظامیہ وادی چناب میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’ خطہ کے دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑک ، پینے کاصاف پانی اور بجلی کی بلاخلل سپلائی ایک دیرینہ خواب ہے۔ غیر اعلانیہ طویل بجلی کٹوتی نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے لیکن انتظامیہ اِس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی‘‘۔
نئے ساتھیوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے بخاری نے اْمیدظاہر کی کہ اِس سے بھدرواہ میں پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔اس دوران لوگوں نے بھدرواہ اور ضلع ڈوڈہ کے دیگر علاقوں کے عوامی وترقیاتی مسائل کو بخاری کی نوٹس میں لیا جنہوں نے بغور اْنہیں سنْا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے تندہی سے کام کرنے پر پارٹی لیڈروں اور ورکروں کی تعریف کی اور کہاکہ ورکروں کی کارکردگی سے متاثر ہوکر جموں صوبہ کے اندر لوگ جوق درجوق اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
اس موقع پر بخاری نے اعلان کیاکہ اپنی پارٹی لیڈر انیل کمار پارٹی ضلع صدر ڈوڈہ ہوں گے تاکہ زمینی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کیاجائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Next Post

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.