منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم… ہم کشمیری’مسلمان‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم …ہم کشمیری مسلمانوں کو اس بات پر بڑا ناز ہے کہ ہم … ہم کشمیر میں اکثریت میں ہیں۔… ہم اپنے اس اکثریتی کردار کو کھونانہیں چاہتے ہیں… اس کے تحفظ کے حوالے سے ہم فکر مند بھی ہیں… اسی لئے ہم حکومت کے بہت سارے اقدامات کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں ‘ ان پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں کرتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ہمیں ہمارے اس اکثریتی کردار سے محروم کرنا ہے … کیا واقعی ایسا ہے‘ یہ ہمارا موضوع نہیں ہے… موضوع یہ ہے کہ کیا کشمیر میں ہم… ہم یعنی مسلمان واقعی اکثریت میں ہیں‘ کیا ہم سچ میں آبادی کا ۹۹ فیصد سے بھی زائد حصہ ہیں… ممکن ہے کہ عددی اعتبار سے یہ صحیح بھی ہو … لیکن فکری اعتبار سے نہیں ہے کہ اللہ میاں کی قسم آج آپ کو کشمیر کے ہر ایک گھر … جی ہاں ہر ایک گھر میں ایک الگ مسلمان ملے گا… ایسا مسلمان جو آپ سے بالکل جدا ہو گا ‘ اسلام کے حوالے سے اس کے خیالات ‘ اس کے نظر یات ‘ اس کا فہم ‘ اس کا شعور ‘ اس کی سمجھ آپ سے بالکل مختلف ہو گی اور… اور سو فیصد ہو گی… آپ اس سے بحث کیجئے یا وہ آپ سے بحث کرے گا تو … تو پانچ منٹ میںآپ اس کو اور وہ آپ کو کافر ہونے کا فتویٰ جاری کرے گا … لوک کہتے ہیں کہ کشمیر بدل گیا ہے ‘ ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو … لیکن … لیکن ہم کہتے ہیں کہ کشمیر میں لوگوں کا اسلام بدل گیا ہے‘ یا کشمیر میں لوگوں نے اسلام کو ہی بدل ڈالا ہے… سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی ہم دیکھتے ہیں … اس کو دیکھ کر ہمیں ڈر لگتا ہے… یہاںکے عالموں سے ڈر لگتا ہے‘ یہاں کے خطیبوں سے ‘ یہاں کے واعظوں سے ‘ یہاں کے مفتیوں سے …ان سب سے ڈر لگ رہا ہے … اور اس لئے لگ رہا ہے کہ ان میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی قوت اور نہ کلچر رہا ہے… ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہے ‘ ان میں اتنا صبر نہیں ہے … نہ یہ قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاور… اور نہ ان میں کسی کو قائل کرنے کا ہنر اور فن ہے … ان میں اگر کچھ ہے تو ایک دوسرے کے تئیں نفرت ‘ عداوت ‘ بغض اور عداوت … اور ہم عام کشمیری’مسلمان‘ اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی کا منشیات، منشیات اور دہشت گردی کے کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پر زور

Next Post

آسٹریلیا غیرجانبدار پچوں پر جیتے گا: ہیلی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آسٹریلیا غیرجانبدار پچوں پر جیتے گا: ہیلی

آسٹریلیا غیرجانبدار پچوں پر جیتے گا: ہیلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.