جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم کمال کے ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-31
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

… اور وزیر اعلیٰ خوش تھے !

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

ہم کشمیری بھی بڑے کمال کے ہیں… بڑے ہی کمال کے ۔اتنے کمال کے کہ اگر ہم سمجھ لیں کہ ہم کیا ہیں تو… تو اللہ میاں کی قسم اس سے بڑی کمال کی بات کوئی اور نہیںہو گی… کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔چلہ کلان میں موسم مجموعی طور پر خشک رہا … ہاں ٹھنڈ رہی ‘ سردی کی شدت زیادہ نہیں لیکن… لیکن بہت زیادہ تھی… لیکن موسم خشک رہا … خشک موسم رہنے پر بھی کشمیریوں کو اعتراض تھا کہ چلہ کلان میں موسم خشک کیوں ہے… خشک نہیں ہو نا چاہئے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو نا چاہئے ۔کشمیری ماضی کو یاد کرنے لگے جب چلہ کلان میں کئی کئی فٹ برفباری ہو تی تھی… بالائی حصوں میں ہی نہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی ‘ شہر میں ہو تی تھی… لیکن… لیکن صاحب اب یہ قصہ پارینہ ہے ۔اس لئے کشمیریوں کو اس بات کا دُکھ ہے‘ ملال ہے کہ … کہ اب ایسا چلہ کلان دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے… یا دیکھنے کوکیوں نہیں مل رہا ہے ۔ اب اپنے آخری دن چلہ کلان نے اپنا ایک نمونہ پیش کیا … شہر و گام میں پیش کیا ‘ بھاری برفباری کی شکل میں پیش کیا… بالائی حصوں میںبرفباری تو ہوئی ہی… سرینگر میں بھی کچھ انچ برفباری ہو ئی … اور… اور ہمیں ‘ ہم کشمیریوں کو اس پر بھی اعتراض ہے… یہ کہہ کر اعتراض ہے کہ اب تو یہ رخصت ہو رہا تھا‘ آج اس کا آخری دن تھا تو… تو جاتے جاتے اتنی برفباری کی کیا ضرورت تھی … جس طرح یہ خشک موسم میں وارد کشمیر ہوا تھا … اسی طرح خشک موسم میں رخصت بھی ہو تا تو… تو اس کا کیا بگڑ جاتا … آہ! اب اسے ہم کیا کہیں …اس کو کیا نام دیں کہ … کہ ہم کشمیری کسی چیز سے خوش نہیں ہو تے ‘کسی چیز سے مطمئن نہیں ہو تے ہیں ‘ ہمیں نون میں نقطہ تلاش کرنے کی عادت پڑ گئی ہے‘لت پڑ گئی ہے … ہم اللہ میاں کے فیصلوں پر سر تسلیم خم نہیں کرتے ہیں… اس پر توکل نہیں کرتے ہیں… کیوں نہیں کرتے ہیں ‘ ہمیں نہیںمعلوم … لیکن… لیکن مجموعی طور پر بہ حیثیت ایک قوم ہم نہیں کرتے ہیں… لیکن… لیکن صاحب خاکسار تو چلہ کلان کا مشکور و ممنون ہے کہ … کہ اس نے جاتے جاتے بھی ہمیں وہ نظارہ دکھایا … گھر بیٹھے مفت میں دکھایا … جس کو دیکھنے کیلئے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر کشمیر آتے ہیں… اور ہزاروں اور لاکھوں روپے صرف کرکے آتے ہیں … ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے :راہل گاندھی

Next Post

جموں ،ٹکڑے ٹکڑے گینگ سرگرم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… اور وزیر اعلیٰ خوش تھے !

2025-05-16
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموں ،ٹکڑے ٹکڑے گینگ سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.