جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جموں ،ٹکڑے ٹکڑے گینگ سرگرم

کشمیر مخالفت میںملکی سلامتی تک کو دائو پر لگایاجارہاہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-31
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

ڈوگروں کی قائم ریاست جموںوکشمیر کی جغرافیائی اور علاقائی سالمیت کو پارہ پارہ کرنے یا ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سلسلہ ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہندوستان کے ساتھ ختم نہیں ہوا بلکہ کسی نہ کسی حوالہ، کسی نے کسی فکر اور کسی نہ کسی مذموم او رمکروہ ایجنڈا کے تحت آج کی تاریخ میں بھی جاری ہے۔
پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر کا ایک حصہ ۱۹۴۷ء میں ہی چلا گیا جس کو پاکستان کے حکمرانوں نے بعد میں تین حصوں میں تقسیم کردیا۔ ایک کو آزاد کشمیر کا لبادہ پہنایاگیا، دوسرے حصے کو گلگت بلتستان کے نام پر بحیثیت یونٹ کے وجود بخشا گیا جبکہ تیسرے حصے کو اپنے دوست ملک چین کو تحفہ میں پیش کیا۔
کنٹرول لائن کے اِ س پار جموںوکشمیر کے نام پر جو کچھ بچا اس کو بھی دوٹکڑے کردیئے گئے ، لداخ اور کرگل خطوں پر مشتمل ایک وسیع وعریض علاقے کو مرکزی خطہ قرار دے کر اس خطے کو جموںوکشمیر کی سالمیت کے حوالہ سے نقشے سے کاٹ دیاگیا۔ باقی بچا کشمیر وادی اور جموں……
اور اب کچھ مدت سے باالخصوص ۵؍اگست ۲۰۱۹ء سے برابر جموں نشین کچھ علاقہ پرست جنون پرست اور فرقہ پرست عنصر جو سیاسی بھی ہیں اور غیر سیاسی بھی ہیں جموں کو کشمیر سے کاٹ کر علیحدہ ریاست کے طور تشکیل دینے کا مطالبہ ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ جموں وکشمیر کو مزید ٹکڑے ٹکڑے کرکے ایک منظم تحریک بھی چلارہے ہیں۔
اس ایجنڈا اور سوچ کے حامل عناصر کی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور جموں پرمشتمل علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے کشمیر مخالف ایک مذموم پروپیگنڈہ اور کردارکشی سے عبارت مہم بھی چلائی جارہی ہے اس مکروہ مہم کی قیادت اور سرپرستی کانگریس اور بی جے پی دونوں قومی جماعتوںسے دھتکارے چودھری لال سنگھ کررہے ہیں،یہ وہی لال سنگھ ہیں جنہوںنے کچھ برس قبل رسنا کھٹوعہ میں آصفہ نامی کمسن بچی کے اغوا،عصمت دری اور قتل میںملوث نصف درجن سے زائد مجرمین کو بچانے کیلئے ایجی ٹیشن چلائی تھی اور اس مہم کے دوران کشمیراور کشمیریوں کی جی بھر کر کردار کشی کی تھی۔
اب اپنے نئے اوتار کے روپ میں وہ مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ جموں کو کشمیر سے کاٹ کر ایک علیحدہ ریاست تشکیل دی جائے اور اپنے اس مکروہ ایجنڈا کو حاصل کرنے کیلئے وہ جن اختراعی نریٹو ز کو پیش کررہے ہیں وہ توجہ طلب تو ہیں لیکن ملکی سطح پر جہاں ٹکڑے ٹکڑے گینگوں کا تذکرہ اور ان کے خلاف انتظامی سطح پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں اس کے برعکس جموںوکشمیر میں انتظامیہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی بڑھتی سرگرمیوں پر بے اعتنا اور خاموش ہے۔
جموںو کشمیرمیں جتنے بھی ذمہ دار اور حساس سیاسی وعوامی حلقے ہیں وہ یہی توقع کررہے ہیں کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت انتظامیہ جموںوکشمیر میں سرگرم عمل ٹکڑے ٹکڑے گینگ اور ان سے وابستہ حمایتوں کی سرکوبی کرنے کی سمت میں مناسب اقدامات اُٹھائے گی کیونکہ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ بچی کچی جموں وکشمیرکی علاقائی سالمیت اور جغرافیائی وحدت کاہر ممکن سطح پر تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔
ملک کے وسیع ترین مفاد کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ جنون پرست فرقہ پرست اور علاقہ پرست عنصر کی سرکوبی کی سمت میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں ہونے دیاجائے، اگر خدانخواستہ ایسے عنصر اور افراد کو پنپنے کا موقع فراہم ہوا اور انہیں محاسبہ کے بغیر چھوڑ دیاجائے گا تواُس صورت میں ردعمل کے طور ملک کے کئی ایک حصوں میں پوشیدہ اور عیاں طور سے سرگرم ٹکڑے ٹکڑے گینگ سراُبھار کر ملک کی سلامتی اور وحدت کیلئے سم قاتل ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس مخصوص پس منظر میں جموں وکشمیر انتظامیہ کیلئے جموں نشین کچھ سرگرم ٹکڑے ٹکڑے گینگوں کی سرگرمیوں کا سنجیدہ نوٹس لینا ناگزیر بن رہاہے۔ اس بات کو بھی ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ جموںوکشمیر بحیثیت ایک بہت بڑی ریاست (تقسیم سے قبل) کے پہلے ہی بہت نقصان پہنچ چکا ہے۔ نہ پاکستان اپنے زیر کنٹرول کشمیرا ورگلگت بلتستان سے دستبردار ہورہاہے اور نہ ہی چین اُس وسیع وعریض علاقے سے دستبردار ہورہاہے جواس کے ناجائز قبضے میں ہے اور جس خطے کو پاکستان نے چین کے ہاتھ اپنے ناجائز مفادات کی تکمیل کیلئے سود ا کیا ہے۔
نہ صرف جموںوکشمیر کی ایک اور تقسیم کا مکروہ ایجنڈا ہاتھ میں لے کر لال سنگھ اینڈ کمپنی بھر پور سرگرم ہے بلکہ جموں خطے میں کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف منافرت پھیلانے، ذہنوں کو زہر آلود کرنے اور جموں کی آبادی کو یہ کہکر دہشت زدہ کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ جموں کو مسلم آبادی اپنے گھیرے میں لے کر جموں میں آبادی کا کردار تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا یاگیا ہے۔ا س مسلم مخالف ، شرانگیز اور نفرت سے عبار ت پروپیگنڈہ مہم کو تقویت پہنچانے کی غرض سے ماضی قریب میں بیرون جموںوکشمیر سے ایک خاتون سمیت کچھ شر پسند اور فتنہ پرورعنصر کی بھی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں جنہوںنے جموں میں منعقدہ سمیناروں اور تقاریب میں کشمیراور کشمیری مخالف اپنی زہر افشانی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رکھی۔
ا ن ناپسندیدہ اور شرپسند عنصر وں کی سرگرمیوں اور منافرت آمیز بیانات کا ہی یہ ردعمل تھا کہ جموں شہر کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر کشمیر مخالف دنگے پھوٹ پڑے، سڑکوں پررواں دواں زائد از ایک سو گاڑیوں کو خا ک کے ڈھیر میںتبدیل کیاگیا،مسلمان بستیوں میں حملہ آور ہوکر مکینوں پر حملے کئے گئے، یہاں تک کہ جموں میں دربارمو کے سلسلے میں رہائش پذیر کشمیری ملازمین کے کوارٹروں پر بھی حملے کئے گئے، ان حملوں کے پیش نظر ہی اُس وقت کے چیف سیکریٹری سبھرامنیم دن رات بستیوںکا دورہ کرنے اور حفاظتی بندوبست کو چوکس کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ لیکن کشمیر مخالف ان ہنگاموں میں ملوثین میں سے کسی ایک کے خلاف بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی کو سزا سے ہم کنار کیاگیا۔
بہرحال ماضی تلخ یادوں کے ساتھ اپنی جگہ ابھی چند روز قبل کھٹوعہ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران اس ٹکڑے گینگ کے سربراہ لال سنگھ اور اس کے کچھ حامیوں نے جموںوکشمیر کی وحدت کو ختم کرنے کیلئے جو تقریر کی توقع یہی ہے کہ متعلقہ حکام اور اداروں نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیا ہوگا اوراگر ابھی تک نہیں لی ہے تو مزید تاخیر کاکوئی جواز نہیں!

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم کمال کے ہیں

Next Post

رونالڈو کا کیریئر کا خاتمہ یورپ میں ہی ہوگا: النصر کوچ گارشیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

2025-05-15
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

رونالڈو کا کیریئر کا خاتمہ یورپ میں ہی ہوگا: النصر کوچ گارشیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.