جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے :راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-30
in ٹاپ سٹوری
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست

سرینگر/۳۰جنوری
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک کی لبرل اور سیکولر اقدار کو بچانا ہے جن کوان کے بقول نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کے دکھ درد کو اچھی طرح سے سمجھ سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا یاترا کے دوران میں جس کشمیری سے ملا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔
کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر اسٹیدیم سونہ وار میں بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی ریلی سے بھاری برف باری کے بیچ خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیری روایتی لباس ‘پھیرن’ زیب تک کیا ہوا تھا۔
راہل نے کہا”میں کشمیریوں کے دکھ درد کو اچھی طرح سے سمجھ سکتا ہوں یاترا کے دوران میں جس کشمیری سے ملا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اس یاترا کا مقصد ان فون کالز کو بند ہوتے ہوئے دیکھنا ہے جن میں وادی میں اموات واقع ہونے کے پیغامات ملتے تھے خواہ وہ سیکورٹی فورسز کے جوان ہوں یا عام کشمیری“۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا”ان کنبوں کا حال اس وقت کیسا ہوگا جب انہیں ان کے عزیزوں کی موت کی خبر فون پر دی جاتی ہوگی میرے بغیر اس کو کون بہتر سمجھ سکتا ہے میں نے اپنے والد اور اپنی دادی کی موت کی خبر فون پر حاصل کی تھی“۔
راہل نے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر سفید ٹی شارٹ پہنی ہے ۔انہوں نے کہا”حملہ ہونے کی بنیادوں پر مجھے جموں کشمیر میں یاترا کرنے سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا میں نے اس پر غور کرنے کے بعد فیصلہ لیا کہ میں اپنے گھر (جموں وکشمیر) میں اپنے لوگوں کے ساتھ چلو گا کیوں نہ دشمنوں کو شارٹ کا رنگ تبدیل کرنے کا موقعہ دیا جائے “۔
کانگریسی لیڈر کا کہنا تھا”لیکن اس کے بجائے مجھے یہاں بے پناہ محبت ملی“۔کانگریس لیڈر نے بی جے پی کو جموں وکشمیر میں اس نوعیت کی یاترا کا انعقاد کرنے کا چلینج دیتے ہوئے کہا”مجھے یقین ہے کہ وہ یہاں ایسی یاترا نہیں نکال سکیں گے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں“۔
راہل نے کہا کہ کشمیریت ایک تصور ہے جس کا مسکن کشمیر ہے اور یہی تصورمیرا بھی گھر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گھر کسی چار دیواری کا نام نہیں ہے بلکہ گھر اس چیز کا نام ہے جس تصور کو کشمیریت پیش کرتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے یہ یاترا اپنے لئے یا کانگریس کےلئے نہیں نکالی بلکہ اس کا اہتمام ملک کےلئے کیا گیا۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا”ہمارا مقصد اس نظریے کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو ملک کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے “۔ان کا دعویٰ تھا”بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کے لبرل اور سیکولر اقدار کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں“۔
اس موقعے پر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے اور نفرت کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے میں کا میاب ہوگئے ۔
بتادیں کہ قریب پانچ مہینوں میں زائد از چار ہزار کلو میٹر طے کرنے والی یہ بھارت جوڑو یاترا پیر کو یہاں سری نگر میں ایک ریلی کے انعقاد کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سمتھن بجبہاڑہ میں سرکاری زمین پر تعمیر کئے گئے چھ دکانوں کو منہدم کیا گیا: حکام

Next Post

ہم کمال کے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
تازہ تریں

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

2025-05-15
’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست
تازہ تریں

’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست

2025-05-15
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہم کمال کے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.