جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریوکمار سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

دبئی// ہندوستان کے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سال 2022 کے بہترین ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ آئی سی سی نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔
سوریہ کمار نے 2022 میں اپنی شاندار بلے بازی سے سب کو مسحور کر دیا اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کئی ریکارڈ بنائے۔ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر سال میں 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 187.43 کے دھماکہ خیز اسٹرائیک ریٹ پر 1164 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا اور وہ گزشتہ سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔
انہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران بھی اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا، ٹورنامنٹ کی چھ اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے تقریباً 60 کی اوسط سے رنز بنائے اور یہاں بھی ان کا اسٹرائیک ریٹ 189.68 تھا۔
سوریہ کمار نے اپنے ٹی20 کیریئر کے یادگار سال میں کل 68 چھکے لگائے۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد رضوان کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں 42 چھکے لگائے تھے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوریہ کمار نے کہا، "مجھے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کرنے کے لیے آئی سی سی کا شکریہ۔ یہ بہت اچھا احساس ہے۔ میں نے 2022 بہت اچھا گزارا ہے۔ ذاتی طور پر، میں نے اپنی کچھ اننگز کا لطف اٹھایا ہے۔”
سوریہ کمار نے مارچ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کی سکرین پر آنے والے سوریہ کمار نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بھی بنائی۔ جولائی 2022 میں ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے 216 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 31 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد سوریہ کمار نے تنہا مقابلہ کیا اور 55 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حالانکہ آخر میں میچ 17 رنز سے انگلینڈ کے حق میں چلا گیا۔
سوریہ کمار نے کہا، "اگر آپ مجھ سے میری پسندیدہ اننگز کے بارے میں پوچھیں تو یہ میرے ملک کے لیے میری پہلی سنچری ہوگی۔ پہلی سنچری ہمیشہ خاص ہوتی ہے۔ امید ہے کہ ایسی اور بھی کئی اننگز کھیلنے کی امید ہے۔”
یو این آئی۔ ع ا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں رضوان کی جگہ سرفراز کو موقع دیں، حفیظ

Next Post

ثانیہ-بوپنا کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ثانیہ پانچ سال بعد گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچیں

ثانیہ-بوپنا کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.