اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہو تے ہیں … اس لئے یہ زیادہ دیر تک کھڑا نہیں رہتا ہے اور … اور منہ کے بل گر جاتا ہے ۔اور جب ہم خان صاحب… عمران خان صاحب اور ان کی پارٹی کے جھوٹوںپر نظر ڈالتے ہیں تو… تو اللہ میاں کی قسم ہمیں اس بات پر اور زیادہ یقین ہو جاتا ہے کہ واقعی میں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہو تے ہیں اور بالکل بھی نہیں ہوتے ہیں۔وہ کیا ہے کہ خان صاحب نے ابھی جھوٹ بولا نہیں ہو تا ہے ‘ اور اس کے اس جھوٹ کو پکڑا جاتا ہے۔ تازہ جھوٹ … خان صاحب اور ان کی جماعت کا تازہ جھوٹ بھارت کے وزیر اعظم مودی کے پاکستان کے بارے میں ایک بیان کے بارے میں ہے ۔ یہ بیان مودی جی نے ۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخابات کے دوران دیا تھا ‘ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے پاکستان کے غرور کو تباہ کیا، انہیں بھیک مانگنے کے لیے پوری دنیا میں ہاتھ پھیلانے پر مجبور کیا۔ عمران خان اور ان کی جماعت نے وزیر اعظم مودی کی اس ویڈیو کلپ کی خوب تشہیر کی … پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کو نشانہ بنانے کیلئے اس کی تشہیر کی کہ دیکھو ’امپورٹیڈ‘ حکومت نے ملک اور اس کی معیشت کا کیا حال بے حال کیا ہے کہ مودی بھی اب طعنہ دے رہا ہے… لیکن… لیکن صاحب آج کے دور میں جھوٹ بولنا بھی اتنا آسان کہاں کہ اسے فوراً پکڑا جاتا ہے اور… اور خان صاحب اور ا ن کی پارٹی کا یہ جھوٹ بھی پکڑا گیا ۔انٹرنیٹ صارفین نے خان صاحب کا کان پکڑ کر انہیں یاد دلایا کہ جناب جس دور کی یہ ویڈیو کلپ ہے‘ جس دور کا یہ بیان ہے… اُس دور میں شبہاز شریف نہیں بلکہ آپ پاکستان کے وزیر اعظم تھے… آپ نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا تھا ‘ آپ کے تکبر کومودی جی نے چکنا چور کردیا تھا … آپ کے گھمنڈ کو وزیر اعظم مودی نے پاؤں سے روند دیا تھا اور… اور آپ ہیں کہ آپ جھوٹ کا سہارا لے کر اس کا ملبہ وزیر اعظم شہبازشریف پر گراناچاہتا ہے … لیکن صاحب یقین کیجئے کہ خان صاحب کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ جس طرح عادی مجرم ہو تے ہیں … بالکل اسی طرح خان صاحب عادی جھوٹا ہے… یہ ایسی عادت ہے جس سے خان صاحب پیچھا نہیں چھڑا سکتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں سکتے ہیں کیونکہ ان کی سیاست کی عمارت جھوٹ پر ہی قائم ہے‘اس کی بنیادیں بھی جھوٹ پر ڈالی گئی ہیں ‘ اس کاڈھانچہ اور چھت بھی جھوٹ کا ہی ہے … سچ کا نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںوکشمیرمیں ڈیجیٹل دور کا آغاز :تمام آف لائن خدمات آج سے ختم ہوجائیںگی

Next Post

اراضیوں سے بے دخلی کا حکم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اراضیوں سے بے دخلی کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.