ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویرات کوہلی کا انوشکا کیساتھ اپنے برے سلوک کا اعتراف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in کھیل
A A
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

نئی دہلی //
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ اپنے برے سلوک کا اعتراف کرلیا ہے۔
ویرات کوہلی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کے برے دنوں میں وہ کافی غصیلے مزاج کے ہوگئے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکامی کی وجہ سےمیری طبیعت میں اشتعال انگیزی اور غصہ تھا اور اسی وجہ سے میرا رویّہ اپنی بیوی انوشکا اور گھر والوں کے ساتھ بالکل بھی منصفانہ نہیں تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ پھر مجھے یہ احساس ہوا کہ اگر میں اچھی کارکردگی دِکھانے میں ناکام ہوں تو مجھے یہ بات تسلیم کرنی چاہیئے کہ میں ایک برا کھلاڑی ہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں سچ سے بھاگ نہیں سکتا، جو حقیقت ہے مجھے اسے قبول کرنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب میں بہت خوش ہوں کیونکہ جس طرح میرے اس نئے سال کا آغاز ہوا پچھلے پورے دو سالوں میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سال کے پہلے ہی میچ کے دوران میں نے سنچری بنائی، امید ہے کہ میں آگے بھی اسی رفتار سے بڑھ سکتا ہوں جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ یہ ورلڈ کپ کا سال بھی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ایک بڑی ٹیسٹ سیریز بھی آنے والی ہے۔
ویرات کوہلی نےسال کے بہترین آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بریک کے بعد ایشیاء کپ سے میری واپسی ہوئی تو میں دوبارہ ٹریننگ سے لطف اندوز ہونا شروع ہوگیا اور میں نے ہمیشہ اسی طرح کرکٹ کھیلی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آپ تھوڑا سا بھی خود کو مایوسی یا تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو خود سے زبردستی کرنے کے بجائے دو قدم پیچھے ہٹیں اور صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں اس طرح آپ اپنے مقصد میں مزید کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مجھے نمبر پانچ کا چیلنج پسند ہے: راہل

Next Post

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے بعد راشد خان کی دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے بعد راشد خان کی دھمکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.