ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بالائی علاقوں میں تازہ برف باری‘ میدانی علاقوں میں بارش، شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in تازہ تریں
A A
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

SNOW

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۲جنوری

وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ د رجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں ایک سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 9.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 11.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 جنوری سے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کے ساتھ شمالی سرحدوں پر صورتحال قابو میں ہے لیکن’غیر متوقع‘ ہے:فوجی سربراہ

Next Post

گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا، مزدور کی لاش برآمد، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری: حکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
مژھل سیکٹر میں برفانی تودا گر آیا ‘۳فوجی ہلاک:پولیس

گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا، مزدور کی لاش برآمد، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری: حکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.