جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں:کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں:کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں/۱۰جنوری
جموں صوبے میں ہائی الرٹ کے بیچ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کو رکمانڈر نے اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق۱۶ویںکورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات آفیسران نے اُنہیں بین الاقوامی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔فوجی کمانڈر نے پالن والا سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر تعینات آفیسران کے ساتھ سرحدی صورتحال پر ایک میٹنگ بھی کی۔
دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا۔فوج کے سینئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
کور کمانڈر نے کہا ” دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی“۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔
فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔بتادیں کہ گزشتہ دنوں ہی بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ملی ٹینٹ بین الاقوامی سرحد کے ذریعے اس طرف آنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر فوج کو پوری طرح سے الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کا2023 میں قبل ازکووِڈ19تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان

Next Post

تاریک تاریخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

تاریک تاریخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.