اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو م جمہوریہ: سرینگر میں جگہ جگہ لوگوں کی جامہ تلاشیاں‘کئی مقامات پر ناکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in اہم ترین
A A

SRINAGAR, JAN 9 (UNI):- Security forces frisking people in Old city locality ahead of the Republic Day celebrations in Srinagar on Monday.UNI PHOTO-41U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

سری نگر میں کشمیری پنڈتوں نے مذہبی جوش و خروش سے جنم اشٹمی منائی

سرینگر///
یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم جبکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بالخصوص سیکورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے قلب لالچوک میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے سرینگر میں مختلف مقامات بالخصوص سیول لائنز میں متعدد جگہوں پر ناکے بٹھائے ہیں جہاں گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات بالخصوص لالچوک ،ایم اے روڑ، قمرواری، عیدگاہ، سکہ ڈافر، کاکہ سرائے ، بڈشاہ چوک، پارمپورہ اور منور آبامیں چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ان چیک پوائنٹس پر تعینات سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بعض ناکوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف اضلاع کو سری نگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ان ناکوں پر بالخصوص موٹر سائیکلوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ان کو چلانے والوں سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔
دریں اثنا پائین شہر کے خانیار، نوہٹہ، گوجوارہ ، حول ، صراف کدل ، بہوری کدل ، راجوری کدل علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر اُن کی تلاشی لی جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ شام کے اوقات میں پائین شہر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں مکان منسلک

Next Post

ڈانگری واقعہ:سی آر پی ایف ،وی ڈی سی ممبران کو ہتھیاروں کی تربیت دے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
وادی میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار تزک و احتشام سے منایا گیا
اہم ترین

سری نگر میں کشمیری پنڈتوں نے مذہبی جوش و خروش سے جنم اشٹمی منائی

2026-09-06
وزیر اعلیٰ کا جموں میں جے کے ای۔پاتھ شالا ٹیلی ایجوکیشن چینل کا افتتاح
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی امیت شاہ سے ملاقات‘ریاستی درجے کی بحال پر بات

2026-09-06
اہم ترین

مبینہ غیر قانونی رشوت کے معاملے میں انکوائری کے بعد اکاؤنٹنٹ کی سرزنش

2026-09-06
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
Next Post
ڈانگری واقعہ:سی آر پی ایف ،وی ڈی سی ممبران کو ہتھیاروں کی تربیت دے گی

ڈانگری واقعہ:سی آر پی ایف ،وی ڈی سی ممبران کو ہتھیاروں کی تربیت دے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.