ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں مکان منسلک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

شوپیان///
جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کے الزام میں املاک اور جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں آج پولیس نے ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں ایک مکان کو منسلک کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں پولیس کی ایک ٹیم نے دو منزلہ مکان پر ایک پوسٹر چسپان کر کے بلڈنگ کو اٹیچ کیا ہے۔
نوٹس بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے اور پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر۱۰۴/۲۰۲۲ کے تحت مختلف دفعات کے تحت اس حوالے سے کیس درج کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اب اس بلڈنگ کو اٹیچ کیا جاتا ہے اور بنا سرکاری اجازت کے اس میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب علاقے میں اسے مکان کے نزدیک فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوے انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جن کی شناخت پولیس نے دانش خرشید بٹ ولد خرشید احمد بٹ ساکن لڈی زینہ پورہ شوپیاں ، تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن امربگ امام صاحب شوپیان اور توصیف احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن چیرمرگ شوپیان کے بطور کی تھی۔ اس طرح پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے شوپیاں میں دو منزلہ مکان ضبط کرلیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے ایک عرصہ قبل ضلع ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقے سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ تنطیم سے وابستہ عسکریت پسند کی جائیداد کو ضبط کر لیا تھا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ اور ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے عدالت حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی اور مذکورہ عسکریت پسند کے گاؤں خان پورہ علاقہ میں واقع۴ کنال اور ڈھائی مرلہ اراضی کو ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے منسلک کیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقہ کے میں جو جائیداد منسلک کی گئی ہے وہ پاکستان سے کام کرنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر عبدالرشید کی ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ عبدالرشید نے اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کیلئے۱۹۹۳ میں پاکستان گیا تھا اور اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اس نے دراندازی کی اور ضلع ڈوڈہ میں سرگرم رہا۔
پولیس بیان کے مطابق عبدالرشید دیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور علاقے میں تشدد کے واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ عسکریت پسند نے نوے کی دہائی میں علاقہ کے کئی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے اکسایا اور بھرتی بھی کیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند کو عدالت نے مجرم بھی قرار دیا گیا اور اس وقت وہ پاکستان سے کام کر رہا ہے اور سوشل میڈیا اور ورچوئل موڈ کے ذرائع ڈوڈہ کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کی طرف راغب کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند ایف آئی آر نمبر۲۳/۱۹۹۷ کے میں ملوث ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق مجرم مفرور ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام: سڑک حادثوں میںڈرائیور کی موت‘۷زخمی

Next Post

یو م جمہوریہ: سرینگر میں جگہ جگہ لوگوں کی جامہ تلاشیاں‘کئی مقامات پر ناکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post

یو م جمہوریہ: سرینگر میں جگہ جگہ لوگوں کی جامہ تلاشیاں‘کئی مقامات پر ناکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.