ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

امر ناتھ یاترا کا آغاز

تو صاحب ڈار صاحب… اجی پاکستان کے وزیر خزانہ… ایسے وزیر خزانہ جن کے ملک کے خزانے خالی ہو چکے ہیںاور… اورسو فیصدہو چکے ہیں‘ کاکہنا ہے کہ ان کاملک کبھی دیوالیہ نہیں ہو گا …بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ ڈار صاحب صبح اٹھ کر روز یہ خوشخبری اپنے لوگوں کو دے رہے ہیں‘جن بے چاروں کیلئے اب ایک روٹی لانا بھی مشکل ہوتاجارہاہے کہ ہمسایہ ملک میں آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں… ڈار صاحب اپنے لوگوں سے دیوالیہ نہ ہونے کی بات کچھ اس انداز میں کررہے ہیں کہ جیسے انہوں نے کوئی بڑاکا رنامہ انجام دیا ہے… کسی بھی ملک کے بارے میں اگر دیوالیہ ہونے کی محض باتیں کی جا رہی ہوں تو … تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس ملک کا حال بے حال اور مستقبل غیر یقینی ہے اور… اور پاکستان مستثنیٰ نہیں‘ بالکل بھی نہیں ۔ہم بھی مانتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے… لیکن … لیکن صاحب اس میں پاکستان‘ پاکستانیوں اور نہ پاکستان کے حکمرانوں کا کوئی کمال ہے۔ڈار صاحب کا تو بالکل بھی نہیں ۔ کہ … کہ اگر کمال ہے تو… تو ان دوستوں کا ہے ‘ جو بار بار پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے آئے ہیں اور… اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے … ڈار صاحب کہتے ہیں کہ رواں ماہ ہی سعودی عرب سے امداد آنے والی ہے… چین بھی پاکستان کو امداد/ قرضہ جات کی جال میں پھنسانے کا عمل کب سے جاری رکھے ہو ئے ہے… اس کے علاوہ آئی ایم ایف بھی اپنی شرطوں پرپاکستان کو قرض فراہم کررہا ہے… جبکہ اس کے علاوہ کچھ اور دوست ممالک ہیں‘ جو پاکستان کی مدد کرتے رہتے ہیں۔صاحب یقین کے ساتھ تو نہیں کہیں گے لیکن… لیکن ممکن ہے کہ پاکستانی فوج کے نئے سربراہ آجکل جو عرب ممالک کا دورہ کررہے ہیں… ممکن ہے کہ ان دوروں کا بھی تعلق پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہو کہ… کہ انکے پیشرو‘ جنرل باجوہ بھی تو کاسۂ گدائی لے کر عرب ممالک جاتے تھے … ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم‘شہباز شریف نے تو واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اب تو انہیں کسی دوست ملک کو فون کرنے میںبھی شرم آتی ہے… یہ دوست ممالک بھی فون اٹھانے سے پہلے سوچنے لگے ہیں کہ کہیں یہ فون امداد کی فریاد کیلئے تو نہیں کیا گیا ہے… کہیں پاکستان پھر سے بھیک تو نہیں مانگ رہا ہے… ڈار صاحب ! اپنی قوم کوبتائیے نا کہ پاکستان اپنی کوششوں سے نہیں ‘ معیشت میں کسی بہتری سے نہیں ‘ اقتصادی اصلاحات سے نہیں بلکہ دوستوں کی بھیک… معاف کیجئے کہنے کا مطلب ہے کہ دوستوں کی امداد اور قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ … فی الحال دیوالیہ نہیں ہو گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری میںاضافی سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی شروع

Next Post

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.