بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ڈانگری میںاضافی سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in ٹاپ سٹوری
A A
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

راجوری/۵ جنوری
سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں۶ شہریوں کی ہلاکت کے بعد تعیناتی کےلئے جموں کشمیر کے راجوری کے اپر ڈانگری گاو¿ں پہنچے ہیں۔
یکم جنوری کو قتل کے واقعے کے بعد‘ ڈانگری گاو¿ں کے مقامی لوگوں نے علاقے میں سیکورٹی بڑھانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے راجوری ضلع میں دو تازہ دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کے تناظر میں جموں و کشمیر میں اضافی ۱۸ کمپنیاں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
اپر ڈانگری گاو¿ں کے سرپنچ دھیرج شرما نے فوری کارروائی کےلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورسز کی تعیناتی سے مقامی لوگوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔
”ہم نے سیکورٹی کا مطالبہ کیا اور ایل جی نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی سے متعلق مطالبات۷دنوں کے اندر پورے کیے جائیں گے۔ ہم ایل جی اور مرکز کے فوری اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے گاو¿ں میں خوف کا ماحول تھا۔ کمپنیوں کی تعیناتی سے گاو¿ں والوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔“
شرمانے کہا ”اس واقعہ کے بعد پولیس مزید متحرک ہوگئی ہے۔ سی آر پی ایف کی پہلی کمپنی آ گئی ہے“ ۔
ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ سی آر پی ایف کی۱۸ کمپنیاں ‘ تقریباً ۱۸۰۰ اہلکار‘کو جموں خطے میں خاص طور پر پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعیناتی کے لیے بھیجا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام جموں خطے میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں انٹیلی جنس ان پٹ کے درمیان وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک حالیہ حکم کے بعد کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے اپر ڈانگری گاو¿ں میں اتوار کی شام اور پیر کی صبح ہوئے دو الگ الگ دہشت گردانہ حملوں میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین دہشت گردانہ حملے میں، پیر کی صبح راجوری کے اپر ڈانگری گاو¿ں میں ایک مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے کے بعد دو بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔
اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے لوگوں کو خبردار کیا کیونکہ ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی اپر ڈانگری گاو¿ں کے قریب کے علاقے میں دیکھا گیا جو راجوری شہر سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور ہے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکہ گھر کے قریب ہوا جہاں اتوار کی شام کو دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں چار شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
اتوار کی شام سے دہشت گردوں کے دو حملوں میں تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کا جموں کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
پہلے حملے میں، اتوار کی شام دو مسلح دہشت گرد ایک دوسرے سے تقریباً ۵۰ میٹر کے فاصلے سے تین گھروں میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں چار شہری ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ الگ الگ حملے۱۶ دسمبر کو ایک فوجی کیمپ کے باہر دو افراد کے مارے جانے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں راجوری ضلع میں شہری ہلاکتوں کے تیسرے ایسے واقعات ہیں۔
ایل جی جموں کشمیر منوج سنہا کے دفتر نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایل جی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو دس لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اور ایک سرکاری نوکری دی جائے گی۔ شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں“۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھی گاو¿ں کا دورہ کیا ہے جہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن میں دوشیزہ کی مبینہ خود کشی ،ایک ہفتے کے دوران پانچ خود کشیوں کے واقعات

Next Post

پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.