اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت جوڑو ‘یاترا میں فاروق اور دولت کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in اہم ترین
A A
’بھارت جوڑو ‘یاترا میں فاروق اور دولت کی شرکت

NEW DELHI, JAN 3 (UNI):- Congress leader Rahul Gandhi with National Conference leader Farooq Abdullah and Congress leader Priyanka Gandhi Vadra during the second leg of Bharat Jodo Yatra in New Delhi on Tuesday.UNI PHOTO-59U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

دہلی/غازی آباد/باغپت//
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی جب یہ منگل کو نو دن کے وقفے کے بعد دہلی سے دوبارہ شروع ہوئی۔
ایک اور قابل ذکر شریک کانگریس کی سابق ترجمان اور شیوسینا کے ٹھاکرے دھڑے کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی تھیں۔
جہاں فاروق عبداللہ غازی آباد،لونی سرحد کے قریب یاترا میں شامل ہوئے‘ دولت جعفرآباد سے راہول کے ساتھ چل پڑے۔ اگرچہ فاروق عبداللہ اور دولت یاترا میں ایک ساتھ نہیں چلے لیکن ان دو اہم شخصیات کا ایک ہی دن یاترا میں شرکت ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے سابق سربراہ اپنی نئی کتاب’شیدوز‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں‘ جس میں انہوں نے ’ڈاکٹر صاحب‘ (فارق عبداللہ) پر ایک باب مختص کیا ہے اور راہول کا حوالہ بھی دیا ہے۔
یاترا منگل کو دہلی کے کشمیری گیٹ سے شروع ہوئی جہاں راہول نے لونی سرحد کی طرف پیدل سفر شروع کرنے سے پہلے مارگھٹ ہنومان مندر میں آشیرواد حاصل کیا جہاں سے جلوس اتر پردیش تک پہنچا۔
فاروق نے راہل گاندھی کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ جس مقصد کی خاطر یہ یاترا شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا ’’ ملک کے لوگ اس مقصد کو سمجھیں گے اور موجودہ دور میں پھیلائی جارہی نفرتوں اور لوگوں کو بانٹنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے ‘‘۔
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ جس طرح سے ملک میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں اور لوگوں کو مذہب ، زبان اور علاقائی بنیادوں پر بانٹا جارہاہے وہ ملک کی سالمیت کیلئے کسی بھی صورت میں سودمند نہیں اور اسی صورتحال میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ جیسے اقدام کی اشد ضرورت تھی ۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا ’’ میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ یاترا ملک کے عوام کو ایک بار پھر جوڑنے کا کام کریگی اور ماضی کی طرح یہاں ہند، مسلم ، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپسی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے سائے تلے اپنی زندگی خوشحالی اور فارغ البالی میں گزاریں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری واقعہ:معلومات فراہم کرنے کیلئے ۱۰لاکھ روپے کا انعام

Next Post

مسلم اور ہندو تنظیموں کی مشترکہ کال پر پیر پنچال میں ہڑتال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ڈانگری گاؤں میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو بچے ہلاک

مسلم اور ہندو تنظیموں کی مشترکہ کال پر پیر پنچال میں ہڑتال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.