ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعلی کیجریوال نے ڈی ٹی سی کی 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈی ٹی سی کی 50 نئی لو فلور الیکٹرک اے سی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی والوں کو آلودگی سے پاک، محفوظ اور زیادہ سہولیات سے لیس پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے دور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج راج گھاٹ میں واقع ڈی ٹی سی ڈپو سے 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ دہلی کے لوگوں کے لئے سڑکوں پر 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسیں دستیاب ہونے جارہی ہیں۔ اب دہلی کے اندر 300 الیکٹرک لو فلور بسیں اتر چکی ہیں۔ بہت کم وقت میں، ہم نے بہت ساری الیکٹرک بسیں حاصل کی ہیں۔ اس کے لیے تمام عہدیداروں کے ساتھ ساتھ میں دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ یہ سہولت ان کے لیے دستیاب کرائی جارہی ہے ۔ دہلی میں اب کل 7379 بسیں ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ جب اتنی الیکٹرک بسیں آئیں گی تو ہمیں ان کے لیے چارجنگ اسٹیشن اور بس ڈپو کی بھی ضرورت پڑے گی۔ دہلی میں بس ڈپو کی بجلی کاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ کل 56 بس ڈپو کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ڈپو کی برق کاری پر تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ تین ڈپو کو بجلی فراہم کردی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ جون 2023 تک 17 ڈپو اور دسمبر 2023 تک 36 ڈپو کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہ بسیں بہت اچھی ہیں۔ بسوں میں پینک بٹن، جی پی ایس سسٹم، کیمرہ سمیت بہت سی جدید سہولیات موجود ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت نے کہا، [؟]یہ نئے سال کی ایک شاندار شروعات ہے ۔ دہلی حکومت نے آج 300 صفر آلودگی پھیلانے والی الیکٹرک بسوں کو سڑک پر چلانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جس میں مزید 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے ۔ دہلی حکومت، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں، پورے شہر میں آلودگی سے پاک، محفوظ اور زیادہ آسان پبلک ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں 7379 بسیں شامل ہو چکی ہیں جو کہ اب تک بیڑے میں شامل ہونے والی بسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ ساتھ ہی، 2025 کے آخر تک، بسوں کے بیڑے کا حجم 10,480 ہو جائے گا، جس میں 8,280 الیکٹرک بسیں شامل ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا کنونشن 24 سے 26 فروری تک رائے پور میں ہوگا

Next Post

ملک کے 90 فیصد اسکولوں میں بجلی، پانی اور بیت الخلا کی سہولیات: گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

ملک کے 90 فیصد اسکولوں میں بجلی، پانی اور بیت الخلا کی سہولیات: گڈکری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.