ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنت کو آئی سی یو سے نجی وارڈ میں شفٹ کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in کھیل
A A
کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

دہرادون// سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد میکس اسپتال میں داخل ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے نجی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے پیر کو ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
پنت 30 دسمبر کو اتراکھنڈ کے روڑکی میں اپنی والدہ سے ملاقات کے لئے جا رہے تھے اسی دوران ان کی کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ وہ معجزانہ طور پر کار میں لگنے والی آگ سے بچ گئے، حالانکہ اس حادثے میں ان کے گھٹنوں، پیروں اور ایڑی میں چوٹیں آئیں۔
پنت کو یہاں میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی میڈیکل یونٹ اسپتال کے تعاون سے کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ پنت کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا اسکین 30 دسمبر کو ہی کرلیا گیا تھا، حالانکہ درد اور سوجن کی وجہ سے گھٹنے اور ٹانگوں کا اسکین اب تک نہیں ہو سکا ہے۔ ان کے زخموں اور پیشانی کی چوٹوں کے علاج کے لیے پلاسٹک سرجری کی گئی تھی، حالانکہ ایم آر آئی اسکین ہونا ابھی باقی ہے۔
بی سی سی آئی کو امید ہے کہ پنت اگلے دو سے تین دنوں میں چلنے کے لیے فٹ ہو جائیں گے اور بورڈ کے ڈاکٹر جلد سے جلد جڑواں لیگامینٹ کی چوٹ کا علاج شروع کر سکیں گے۔ اس وقت یہ معلوم نہیں ہے کہ چوٹ کو سرجری کی ضرورت ہوگی یا صرف ری ہیب کی ضرورت ہوگی۔ اس وجہ سے بورڈ کو نہیں معلوم کہ پنت کو میدان میں واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا۔
ہندوستان کو فروری-مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی اور ممکنہ طور پر انگلینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں پنت کے بغیر جانا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں ہندوستانی سرزمین پر ون ڈے ورلڈ کپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ پنت کے مکمل فٹ ہونے اور ورلڈ کپ میں کھیلنے کی بہت کم امید ہے، حالانکہ اس سے مکمل طور پر انکار نہیں کیا جا سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری، شہریوں کی ہلاکت

Next Post

شاہین شاہ آفریدی کی ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
شاہین انجری کے بعد دو ہفتے کے ریہیب سے گزریں گے

شاہین شاہ آفریدی کی ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.